قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2024ءکے سورج چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے نحس لمحات میں آپ کے لئے یہ عمل ماہ مئی 2024ء کیلئے چنا گیا ہے۔
ماہ مئی کے ہرجمعہ والے دن بعد نماز عشاءاپنے مسائل مشکلات اور مرادوں کا سخت تصور کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھ کر اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ 41 مرتبہ اِنَّ اللّٰہَ اَوَّلُ الْاٰخِرُ پڑھ کر اپنا‘تمام گھر والوں اور مال کا تصور کرتے ہوئے پھونک مار دیں۔
ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے ہر قسم کے نحوست بھرے اثرات سے حفاظت رہے گی اور اس ماہ آفات وبلیات سے بھی یقینی حفاظت اور نجات ملے گی۔یہ روحانی عمل آپ کو اس ماہ کی نحس گھڑیوں سے حفاظت میں رکھے گا جس سے غم اور دکھ درد دور ہوں گے‘ ان شاءاللہ۔
عمل کاہدیہ: اس ماہ حسب توفیق کچھ لوگوں کو ٹھنڈا میٹھا پانی پلا دیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عبد اللہ بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
اگلا چاند گرہن
2024ء کا اگلاگرہن18 ستمبر2024 کو لگے گا۔گرہن کی جزوی ابتداءپاکستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً5بجکر 41 منٹ 7 سیکنڈ سے شروع ہو گا‘باقاعدہ آغاز 7 بجکر 12 منٹ58 سیکنڈ جبکہ انتہائی نقطہ عروج 7بجکر 44منٹ18 سیکنڈ اورخاتمہ گرہن رات9 بجکر 47 منٹ 27 سیکنڈ پر ہوگا۔ گرہن کا کل درانیہ تقریباً چار گھنٹے چھ منٹ کا ہو گا۔ قارئین!ہر ماہ بے شمار لوگ سورج اور چاند گرہن کے اعمال سےمستفیدہو رہے‘آپ بھی اپنے مشاہدات ضرور لکھ کر بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں