محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںیونیورسٹی کی سٹوڈنٹ ہوں۔میں ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں کیونکہ عبقری میں دیے گئے ٹوٹکوں اور اعمال سے مجھے روزمرہ زندگی میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے لئےآپ کا اور آپ کی ٹیم کا بہت بہت شکریہ‘ اللہ ہی آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے گا‘ان شاءاللہ۔ میں نے عبقری سے جن اعمال کے فوائد و کمالات پائے ان میں سے چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔
انگلی کے اشارے مرض ختم
سر میں اکثر تکلیف رہتی تھی۔اس مرض سے نجات کے لئے لئےعبقری رسالہ میں ایک پڑھا کہ سر پر شہادت کی انگلی سے یہ لکھنا ہے ’’شرم خاکِ راہے ہر چہارِ سرور ابوبکرؓ و عمر ؓو عثمان ؓو حیدرؓ‘‘اس عمل کی برکت سے سر درد سے نجات مل گئی۔ جب بھی کسی کے سر میں درد ہو یہ لکھ دوں تو درد فوری ٹھیک ہو جاتا ہے‘بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔
درد سے نجات
جب کسی کے دانت میں درد ہو تو اس درد سے نجات کے لئے رخسار پہ میں یہ لکھتی ہوں ’’مُوسیٰ کامیاب شُد، فرعون غرق شُد‘‘ اس سے بھی بہت جلد درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
میں ہاسٹل میں رہتی ہوں تو میرے بستر پر دیوار سے چیونٹیاں بہت آتی ہیں اور بہت تکلیف دیتی ہیں۔ ایک دن میں نے ایک چیونٹی کو پکڑ کر کہا کہ اللہ کی زمین بہت بڑی ہے کہیں اور چلی جائو مجھے تنگ مت کرو تو اللہ کے فضل سے اس کے بعد میرے بیڈ پر چیونٹیاں نہیں آتیں۔
دورانِ سفرقے نہیں آئے گی
مجھے سفر میں قے کا بہت زیادہ مسئلہ ہوتا تھا‘میری وجہ سے باقی مسافر بھی پریشان ہوتے تھے مگر ادویات وغیرہ جو بھی استعمال کرتی یہ مسئلہ حل نہ ہوتا۔عبقری میں تحریر پڑھی کہ جن لوگوں قے آتی ہوں اگر وہ الٹے ہاتھ کی کلائی پر تسمیہ پڑھ کر یہ نمبر ’’812-212-66-7‘‘ لکھ لیں تو قے نہیں آتی۔جب سے میں نے یہ تحریر پڑھی ہے تب سے اس عمل پر عمل کرتی ہوں‘الحمدللہ اب قے نہیں ہوتی ‘ میرا سفر اچھا گزر جاتا ہے‘ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور نہ ہی دوسرے مسافر میری وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔
وظیفہ پڑھنے سے پریشانی دور
ایک دفعہ میرا لیپ ٹاپ چارج نہیں ہو رہا تھا‘ میں پریشان ہو گئی کہ کہیں خراب نہ ہو گیا ہو۔ میں نے سورۂ قریش پڑھنا شروع کی تو فوراً چارجنگ شروع ہو گئی ‘ مسئلہ حل ہو گیا
ذہنی دبائو سے بچنے کا عمل
میں ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار ’’یَاقَوِّیُ‘‘ پڑھ لیتی ہوں جس وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار نہیں ہوتی‘سر بھاری بھی نہیں ہوتا حالانکہ میرا سارا کام لیپ ٹاپ کے آ گے بیٹھ کر ہوتا ہے مگر اس وظیفہ کی وجہ سے سکون رہتا ہے۔
جتنا بھی پڑھ لوں آنکھیں نہیں تھکتیں
میں ہر نماز کے بعد 7 بار یَانُوْرُ پڑھ کے انگلیوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر ہاتھ پھیر لیتی ہوں۔ پہلے میری نظر تھوڑی کمزور تھی اب بالکل ٹھیک ہے اور جتنا مرضی پڑھ لوں میری آنکھیں کبھی تھکتی نہیں ہیں۔
زنیرہ فاطمہ‘گجرات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںیونیورسٹی کی سٹوڈنٹ ہوں۔میں ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں کیونکہ عبقری میں دیے گئے ٹوٹکوں اور اعمال سے مجھے روزمرہ زندگی میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے لئےآپ کا اور آپ کی ٹیم کا بہت بہت شکریہ‘ اللہ ہی آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے گا‘ان شاءاللہ۔ میں نے عبقری سے جن اعمال کے فوائد و کمالات پائے ان میں سے چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔انگلی کے اشارے مرض ختمسر میں اکثر تکلیف رہتی تھی۔اس مرض سے نجات کے لئے لئےعبقری رسالہ میں ایک پڑھا کہ سر پر شہادت کی انگلی سے یہ لکھنا ہے ’’شرم خاکِ راہے ہر چہارِ سرور ابوبکرؓ و عمر ؓو عثمان ؓو حیدرؓ‘‘اس عمل کی برکت سے سر درد سے نجات مل گئی۔ جب بھی کسی کے سر میں درد ہو یہ لکھ دوں تو درد فوری ٹھیک ہو جاتا ہے‘بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔درد سے نجاتجب کسی کے دانت میں درد ہو تو اس درد سے نجات کے لئے رخسار پہ میں یہ لکھتی ہوں ’’مُوسیٰ کامیاب شُد، فرعون غرق شُد‘‘ اس سے بھی بہت جلد درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میں ہاسٹل میں رہتی ہوں تو میرے بستر پر دیوار سے چیونٹیاں بہت آتی ہیں اور بہت تکلیف دیتی ہیں۔ ایک دن میں نے ایک چیونٹی کو پکڑ کر کہا کہ اللہ کی زمین بہت بڑی ہے کہیں اور چلی جائو مجھے تنگ مت کرو تو اللہ کے فضل سے اس کے بعد میرے بیڈ پر چیونٹیاں نہیں آتیں۔دورانِ سفرقے نہیں آئے گی مجھے سفر میں قے کا بہت زیادہ مسئلہ ہوتا تھا‘میری وجہ سے باقی مسافر بھی پریشان ہوتے تھے مگر ادویات وغیرہ جو بھی استعمال کرتی یہ مسئلہ حل نہ ہوتا۔عبقری میں تحریر پڑھی کہ جن لوگوں قے آتی ہوں اگر وہ الٹے ہاتھ کی کلائی پر تسمیہ پڑھ کر یہ نمبر ’’812-212-66-7‘‘ لکھ لیں تو قے نہیں آتی۔جب سے میں نے یہ تحریر پڑھی ہے تب سے اس عمل پر عمل کرتی ہوں‘الحمدللہ اب قے نہیں ہوتی ‘ میرا سفر اچھا گزر جاتا ہے‘ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور نہ ہی دوسرے مسافر میری وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔وظیفہ پڑھنے سے پریشانی دورایک دفعہ میرا لیپ ٹاپ چارج نہیں ہو رہا تھا‘ میں پریشان ہو گئی کہ کہیں خراب نہ ہو گیا ہو۔ میں نے سورۂ قریش پڑھنا شروع کی تو فوراً چارجنگ شروع ہو گئی ‘ مسئلہ حل ہو گیاذہنی دبائو سے بچنے کا عمل میں ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار ’’یَاقَوِّیُ‘‘ پڑھ لیتی ہوں جس وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار نہیں ہوتی‘سر بھاری بھی نہیں ہوتا حالانکہ میرا سارا کام لیپ ٹاپ کے آ گے بیٹھ کر ہوتا ہے مگر اس وظیفہ کی وجہ سے سکون رہتا ہے۔جتنا بھی پڑھ لوں آنکھیں نہیں تھکتیں میں ہر نماز کے بعد 7 بار یَانُوْرُ پڑھ کے انگلیوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر ہاتھ پھیر لیتی ہوں۔ پہلے میری نظر تھوڑی کمزور تھی اب بالکل ٹھیک ہے اور جتنا مرضی پڑھ لوں میری آنکھیں کبھی تھکتی نہیں ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں