Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

میتھی دانہ کا نسخہ!خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کا شکریہ ادا کر سکوں، ہمیں عبقری سے اتنا کچھ ملا ہے کہ ہماری زندگی کی ہر خواہش پوری ہو گئی ہے۔ایک عمل جس کو بہت باکمال پایا وہ سورۂ بقرہ کا عمل ہے۔ہمیںاس عمل پر بہت پختہ یقین ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے میری بہن کو سترہ سال بعد اولاد نرینہ دی ، میںنے یہ عمل پڑھا اللہ نے مجھے بھی بیٹا عطا کیا۔ ہمارے خاندان میں اب جب بھی امید لگتی ہے ہم سورۂ بقرہ والا عمل کرتے ہیں ، الحمد للہ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ 

عمل کا طریقہ:جب اولاد کی امیدلگ جائے تو بچے کی پیدائش تک ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ سے سات تاریخ تک روزانہ سورۂ بقرہ مکمل تلاوت کرنی ہے۔

حضرت حکیم صاحب مجھے دمہ کا مسئلہ تھا، ڈاکٹر نے انہیلر استعمال کرنے کا کہا تھا لیکن عبقری دواخانہ کا شفائے حیرت سیرپ استعمال کرنے سے میری دمہ کی بیماری ختم ہو گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ آپ کا بتایا میتھی دانہ اور چھوٹی الائچی کا نسخہ تو   لاجواب ہے ، میرے بہنوئی کو بواسیر کامسئلہ تھا اس نسخہ سے ان کا بواسیر کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جن لوگوں کی اولاد نہیں تھی اور میاں بیوی کے ازدواجی معاملات میں کمی تھی انہیںیہ نسخہ بتایا اس نسخے میں کوئی خاص جوہر ہے جو جسم کو لاجواب تندرستی بخشتا ہے، یہ نسخہ استعمال کرنےو الوں نےبتایا کہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کامیاب ہوئی ، بے اولادوں کو اولاد ملی ۔ اس نسخے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور بنانے میں بالکل آسان ہے۔ ھوالشافی: چھوٹی الائچی اور میتھرے کے بیج جو اچار میں بھی ڈالے جاتے ہیں ، یہ ہموزن لے کر خودپیس لیں یا پنساری سے پسوا کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ چائے کا آدھا چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔مردو  خواتین کے لئے یکساں مفیدہے۔

(ناہید اختر، راولپنڈی )

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کا شکریہ ادا کر سکوں، ہمیں عبقری سے اتنا کچھ ملا ہے کہ ہماری زندگی کی ہر خواہش پوری ہو گئی ہے۔ایک عمل جس کو بہت باکمال پایا وہ سورۂ بقرہ کا عمل ہے۔ہمیںاس عمل پر بہت پختہ یقین ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے میری بہن کو سترہ سال بعد اولاد نرینہ دی ، میںنے یہ عمل پڑھا اللہ نے مجھے بھی بیٹا عطا کیا۔ ہمارے خاندان میں اب جب بھی امید لگتی ہے ہم سورۂ بقرہ والا عمل کرتے ہیں ، الحمد للہ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ عمل کا طریقہ:جب اولاد کی امیدلگ جائے تو بچے کی پیدائش تک ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ سے سات تاریخ تک روزانہ سورۂ بقرہ مکمل تلاوت کرنی ہے۔حضرت حکیم صاحب مجھے دمہ کا مسئلہ تھا، ڈاکٹر نے انہیلر استعمال کرنے کا کہا تھا لیکن عبقری دواخانہ کا شفائے حیرت سیرپ استعمال کرنے سے میری دمہ کی بیماری ختم ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا بتایا میتھی دانہ اور چھوٹی الائچی کا نسخہ تو   لاجواب ہے ، میرے بہنوئی کو بواسیر کامسئلہ تھا اس نسخہ سے ان کا بواسیر کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جن لوگوں کی اولاد نہیں تھی اور میاں بیوی کے ازدواجی معاملات میں کمی تھی انہیںیہ نسخہ بتایا اس نسخے میں کوئی خاص جوہر ہے جو جسم کو لاجواب تندرستی بخشتا ہے، یہ نسخہ استعمال کرنےو الوں نےبتایا کہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کامیاب ہوئی ، بے اولادوں کو اولاد ملی ۔ اس نسخے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور بنانے میں بالکل آسان ہے۔ ھوالشافی: چھوٹی الائچی اور میتھرے کے بیج جو اچار میں بھی ڈالے جاتے ہیں ، یہ ہموزن لے کر خودپیس لیں یا پنساری سے پسوا کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ چائے کا آدھا چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔مردو  خواتین کے لئے یکساں مفیدہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 790 reviews.