Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کالے جنات کی دشمنی سے نیک جنات کی دوستی کا سفر!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں نیوزی لینڈ میں رہتا ہوں۔روحانی دنیا سے لاعلم تھے، زندگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس دنیا سے روشناس ہوا۔کسی حاسد نے جادو کے ذریعے مجھ پر کالے جنات مسلط کر دیے جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے، یہ مجھے ہر چیز میں نقصان پہنچاتے تھے اور جہاں مجھے نفع ہونا ہوتا وہاں نقصان کرنے لگتے،میں ٹیکسی چلاتا تو جب کوئی مسافرمیرے ساتھ بیٹھنے لگتا تو وہ کہتا آپ کے ساتھ تو پہلےسے سوار موجود ہیں جبکہ میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا تھا ۔

کالے جنات اورمیری بے بسی 

ان جنات نے میرے کاروبار پر ، صحت و طاقت پر ، میری نظر پر بندش، میرے علم پر بندش اور میری جوانی پر بندش لگا دی تھی، جوانی میں بوڑھا ہو گیا تھا میری جوانی کی طاقت اور قوت سب بندھ چکی تھی ۔میرے دماغ سےہر چیز غائب کر دیتے تھے، میں گاڑی میں سفر کر رہا ہوتاتو گاڑی اچانک اتنی بھاری ہو جاتی جیسے کوئی ہاتھی سوار ہو گیا ہو۔ مجھے تین جنات اپنے ساتھ نظر آتے تھے ان میں ایک شیطان میری کمر کی ہڈیاں توڑنا چاہتا تھا اور دوسرے میرا حادثہ کروانا چاہتے تھے ،میں زندگی سے مایوس ہو گیا تھا،بس میری کوئی نیکی کام آگئی کہ میں بچ گیا،اور میرے خلاف جنات اور جادوگر اتنے زیادہ طاقتور تھے جبکہ یہاں کوئی ایسا عامل نہیں تھا جو ان کا مقابلہ کر سکے، میری زندگی انہی حالات میں گزر رہی تھی کہ مجھے کسی نے آپ کے بارے میں بتایا اور میںنے آپ کو سننا شروع کیا ۔ آپ کے بتائے وظائف پر عمل شروع کیا جیسا کہ صبح و شام 200 مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھی تو بہت فائدہ ہوا مجھے ایک ڈھال مل گئی جو مجھے ان شیاطین سے بچاتی ۔پھر میں ہر دم اللہ کے ذکر میں مشغول رہتا ہوں ،اللہ سے باتیں کرتا ہوں ، عبقری کے بہت سے وظائف مجھے یاد ہو گئے میرے دل کی آنکھیں کھل گئیں،مجھے اب جنات نظر آنے لگے تھے،ایک مرتبہ میں نماز کے لئے مسجد میں گیا۔ وہاں ایک دوست کے ساتھ دو نیک جنات تھے لیکن اسے بھی نہیں پتہ تھا کہ اس کے ساتھ نیک مخلوق ہے، میںنے اسے بتایا کہ آپ خوش قسمت ہیں ہر وقت ذکر کرنے والے جنات آپ کے ساتھ رہتے ہیں یہ آپ کی یا آپ کے کسی بڑے کے نیک عمل کا صلہ ہے۔

نیک جن میرے ساتھ ذکر میں شامل 

 میںنے اس بھائی سے کہا کہ آپ ان سے اپنے لئےدعا کروایا کریں اور میرے لئے بھی دعا کروایا کریں ، میںیہ کہہ کر اپنی نماز میں مشغول ہوگیا تو ان میں سے ایک جن میرے ساتھ آکر بہت ادب سے بیٹھ گیا ، میں نے توجہ اپنے ذکر کی طرف رکھی وہ بھی میرے ساتھ ذکر کرنے لگا ۔حضرت جی میںنے عبقری سے بہت کچھ سیکھا ،جن چیزوں سے برکت اور رحمت انسان کو گھیر لیتی ہے ، ان میںسے ایک چیز خوشبو کا استعما ل ہے، میں اچھی عطر اپنے ساتھ رکھتا ہوں اور کپڑوں پر لگاتا ہوں ، اس سے مجھے اپنے گرد ایک برکت اور رحمت کا حصار محسوس ہوتا ہے۔ میرے ایک دوست ہیںانہیں استاد بھی کہہ سکتا ہوں وہ صاحبِ نظر ہیں وہ کافی عرصے بعد ملے تو مجھے کہنے لگے کہ تیرے ساتھ جو تین تھے وہ کہاں گئے ، انہیں بھی مجھ پر مسلط جنات نظر آتے تھے کیونکہ یہ مجھے پتہ تھا کہ میرے ساتھ تین جنات ہیں ۔ میں نے عبقری سے دیکھ کر لاکھوں کی تعدا د میں وظائف پڑھے ہیں۔میںنے آپ کا ہی ایک کلپ دیکھا تھا کہ سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھنے سے نیک جنات دوست بن جاتے ہیں ۔

وہ کھانے جن کا ذائقہ دنیا کے کھانوں جیسا نہیں 

میں روزانہ عصر کی نماز کے بعد مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ کر ان آیات کو کثرت سے پڑھتا تھا، خوشبو لگا کر صاف لباس پہن کر یہ عمل کرتا تھا، چند دن بعد مجھے محسوس ہونے لگا کوئی نورانی وجود میرے سامنے بیٹھ جاتا ہے ، میں اسے دیکھنے کی کوشش کرتا تو غائب ہو جاتا، ایساکئی بار ہوا، پھررمضان شروع ہوا ، میں روزے سے تھا اور یہی عمل کر رہا تھا، مسجد میں ایک نیک جن نے مجھ سے بات کی اور مجھے افطاری کی دعوت دی ، اس کےساتھ گیا بہت بڑا میدان تھا اور جیسے شادی کا منظر ہوتا ہےایسے سجاوٹ ہوئی تھی سرخ قالین بچھے ہوئے تھے اور طرح طرح کے کھانے تھے ، دنیا میں کسی کھانے میں ایسی لذت نہیں جو ان کھانوں میں تھی، وہاں بہت سے جنات تھے سب نیک ذکر اذکار کرنے والے تھے، ان دنوں میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی‘ میں نے ان سے عرض کیا کہ میرےو الد کے لئے دعا کریں، ان میں سے ایک جن نے میرا بازو پکڑ کر کہا کہ آپ اللہ کا ذکر اللہ کے دھیان سے کیا کرو، یہ فقرہ سنا تو میں چونک گیا کیونکہ ایسا تو آپ روحانی محفل میں فرمایا کرتے ہیں ۔ اس نصیحت پر اب مزید توجہ کر رہا ہوں جس سے نفع ہور ہا ہے۔

محمد اظہر ، نیوزی لینڈ

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں نیوزی لینڈ میں رہتا ہوں۔روحانی دنیا سے لاعلم تھے، زندگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس دنیا سے روشناس ہوا۔کسی حاسد نے جادو کے ذریعے مجھ پر کالے جنات مسلط کر دیے جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے، یہ مجھے ہر چیز میں نقصان پہنچاتے تھے اور جہاں مجھے نفع ہونا ہوتا وہاں نقصان کرنے لگتے،میں ٹیکسی چلاتا تو جب کوئی مسافرمیرے ساتھ بیٹھنے لگتا تو وہ کہتا آپ کے ساتھ تو پہلےسے سوار موجود ہیں جبکہ میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا تھا ۔کالے جنات اورمیری بے بسی ان جنات نے میرے کاروبار پر ، صحت و طاقت پر ، میری نظر پر بندش، میرے علم پر بندش اور میری جوانی پر بندش لگا دی تھی، جوانی میں بوڑھا ہو گیا تھا میری جوانی کی طاقت اور قوت سب بندھ چکی تھی ۔میرے دماغ سےہر چیز غائب کر دیتے تھے، میں گاڑی میں سفر کر رہا ہوتاتو گاڑی اچانک اتنی بھاری ہو جاتی جیسے کوئی ہاتھی سوار ہو گیا ہو۔ مجھے تین جنات اپنے ساتھ نظر آتے تھے ان میں ایک شیطان میری کمر کی ہڈیاں توڑنا چاہتا تھا اور دوسرے میرا حادثہ کروانا چاہتے تھے ،میں زندگی سے مایوس ہو گیا تھا،بس میری کوئی نیکی کام آگئی کہ میں بچ گیا،اور میرے خلاف جنات اور جادوگر اتنے زیادہ طاقتور تھے جبکہ یہاں کوئی ایسا عامل نہیں تھا جو ان کا مقابلہ کر سکے، میری زندگی انہی حالات میں گزر رہی تھی کہ مجھے کسی نے آپ کے بارے میں بتایا اور میںنے آپ کو سننا شروع کیا ۔ آپ کے بتائے وظائف پر عمل شروع کیا جیسا کہ صبح و شام 200 مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھی تو بہت فائدہ ہوا مجھے ایک ڈھال مل گئی جو مجھے ان شیاطین سے بچاتی ۔پھر میں ہر دم اللہ کے ذکر میں مشغول رہتا ہوں ،اللہ سے باتیں کرتا ہوں ، عبقری کے بہت سے وظائف مجھے یاد ہو گئے میرے دل کی آنکھیں کھل گئیں،مجھے اب جنات نظر آنے لگے تھے،ایک مرتبہ میں نماز کے لئے مسجد میں گیا۔ وہاں ایک دوست کے ساتھ دو نیک جنات تھے لیکن اسے بھی نہیں پتہ تھا کہ اس کے ساتھ نیک مخلوق ہے، میںنے اسے بتایا کہ آپ خوش قسمت ہیں ہر وقت ذکر کرنے والے جنات آپ کے ساتھ رہتے ہیں یہ آپ کی یا آپ کے کسی بڑے کے نیک عمل کا صلہ ہے۔نیک جن میرے ساتھ ذکر میں شامل  میںنے اس بھائی سے کہا کہ آپ ان سے اپنے لئےدعا کروایا کریں اور میرے لئے بھی دعا کروایا کریں ، میںیہ کہہ کر اپنی نماز میں مشغول ہوگیا تو ان میں سے ایک جن میرے ساتھ آکر بہت ادب سے بیٹھ گیا ، میں نے توجہ اپنے ذکر کی طرف رکھی وہ بھی میرے ساتھ ذکر کرنے لگا ۔حضرت جی میںنے عبقری سے بہت کچھ سیکھا ،جن چیزوں سے برکت اور رحمت انسان کو گھیر لیتی ہے ، ان میںسے ایک چیز خوشبو کا استعما ل ہے، میں اچھی عطر اپنے ساتھ رکھتا ہوں اور کپڑوں پر لگاتا ہوں ، اس سے مجھے اپنے گرد ایک برکت اور رحمت کا حصار محسوس ہوتا ہے۔ میرے ایک دوست ہیںانہیں استاد بھی کہہ سکتا ہوں وہ صاحبِ نظر ہیں وہ کافی عرصے بعد ملے تو مجھے کہنے لگے کہ تیرے ساتھ جو تین تھے وہ کہاں گئے ، انہیں بھی مجھ پر مسلط جنات نظر آتے تھے کیونکہ یہ مجھے پتہ تھا کہ میرے ساتھ تین جنات ہیں ۔ میں نے عبقری سے دیکھ کر لاکھوں کی تعدا د میں وظائف پڑھے ہیں۔میںنے آپ کا ہی ایک کلپ دیکھا تھا کہ سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھنے سے نیک جنات دوست بن جاتے ہیں ۔وہ کھانے جن کا ذائقہ دنیا کے کھانوں جیسا نہیں میں روزانہ عصر کی نماز کے بعد مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ کر ان آیات کو کثرت سے پڑھتا تھا، خوشبو لگا کر صاف لباس پہن کر یہ عمل کرتا تھا، چند دن بعد مجھے محسوس ہونے لگا کوئی نورانی وجود میرے سامنے بیٹھ جاتا ہے ، میں اسے دیکھنے کی کوشش کرتا تو غائب ہو جاتا، ایساکئی بار ہوا، پھررمضان شروع ہوا ، میں روزے سے تھا اور یہی عمل کر رہا تھا، مسجد میں ایک نیک جن نے مجھ سے بات کی اور مجھے افطاری کی دعوت دی ، اس کےساتھ گیا بہت بڑا میدان تھا اور جیسے شادی کا منظر ہوتا ہےایسے سجاوٹ ہوئی تھی سرخ قالین بچھے ہوئے تھے اور طرح طرح کے کھانے تھے ، دنیا میں کسی کھانے میں ایسی لذت نہیں جو ان کھانوں میں تھی، وہاں بہت سے جنات تھے سب نیک ذکر اذکار کرنے والے تھے، ان دنوں میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی‘ میں نے ان سے عرض کیا کہ میرےو الد کے لئے دعا کریں، ان میں سے ایک جن نے میرا بازو پکڑ کر کہا کہ آپ اللہ کا ذکر اللہ کے دھیان سے کیا کرو، یہ فقرہ سنا تو میں چونک گیا کیونکہ ایسا تو آپ روحانی محفل میں فرمایا کرتے ہیں ۔ اس نصیحت پر اب مزید توجہ کر رہا ہوں جس سے نفع ہور ہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 785 reviews.