Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

میاں بیوی کی ناراضگی ختم اور محبت جگانے کا آخری حل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

یہ عمل ہر طرح کی مشکلات کیلئے بہت لاجواب عمل ہے خاص طور پر میاں بیوی کی آپس میں ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے  بے خطا عمل ہے۔میرا اپنا آزمودہ ہے اور بے شمار لوگوں نے بھی اس عمل سے فائدہ پایا۔میاں بیوی کی محبت اور پیار بڑھانے کیلئے بھی بے مثال عمل ہے ۔ ایک دفعہ ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ میری بیوی مجھ سے ناراض ہے۔ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر میکےچلی گئی تھی اوراب دو سال ہونے والے ہیں مگرابھی تک واپس نہیں آئی۔میںنے صلح کی بہت کوشش کی لیکن بیوی گھر آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ شادی کو بھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ ناراضگی ختم کرکے واپس آجائے۔

عمل بتائیں کہ ناراض بیوی مان جائے

آپ تو عبقری میگزین پڑھتے ہو میں نے سنا ہے کہ بہت اچھا میگزین ہے اس میں ہر مسئلے کے لئے ٹوٹکے، نسخے اور وظائف ہوتے ہیں، مجھے کوئی وظیفہ عمل بتائیں جومیں کروں اورمیرا مسئلہ حل ہوجائے میں آپ کو دعائیں دوں گا۔ اسی وقت میرے ذہن میں ایک عمل آیا جومیں نے شیخ الوطائف  سے سن رکھا تھا کہ جب میاں بیوی میں سےکوئی ناراض ہوجائے، آپس کی دوریاں بڑھ جائیں تو اس کا آخری حل اس وظیفے میں ہے ،بس یقین سے کریں اللہ پاک کا فضل و کرم متوجہ ہوگا۔اس کے علاوہ بھی شیخ الوظائف نے اس عمل کے بہت سے فوائد بیان فرمائے ،میں نے اسی وقت اس صاحب کو یہ وظیفہ بتایا اورکہا کہ آپ یہ عمل توجہ، دھیان اور یقین سے کریں۔ ان شاء اللہ آپ کامسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ اس صاحب نے وظیفہ کو قدر دانی سے لیا اور پڑھنا شروع کردیا۔

طلاق تک بات پہنچ چکی تھی 

اس صاحب نے مجھے بتایا کہ ابھی پانچ دن ہی ہوئے تھے کہ اس کی بیوی کےوالدین کا فون آگیا کہ ہم بھی صلح کرنا چاہتے ہیں آپ ہمارے گھر آئیں اور اپنی بیوی کو لے جائیں۔ دوسرے دن میں اپنے گھر والوں کے ساتھ جاکربیوی کو لے آیا ۔ وہ لوگ پہلے مجھ سے ناراض تھے، بات تک نہیںکرتے تھے مگراب اچانک صلح کرلی میں بہت خوش ہوا اور حیران بھی کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے مگر پھرخیال آیا اس وظیفہ کی برکت سے میرا مسئلہ حل ہوا ہے۔ اس صاحب نے بتایا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ اب صرف طلاق ہی ہوگی میں تھک گیا تھا۔ اب قریب ہی تھا کہ میں طلاق دے دیتا مگر اللہ نے مجھے بچالیا اورآپ کو ذریعہ بنایا اس وظیفہ کی برکت سے طلاق میری ہوتے ہوتے بچ گئی ، وہ صاحب میرا بہت شکریہ ادا کر رہے تھے۔اس صاحب نے مزید بتایا کہ اس عمل کومیں نے آگے کسی اور صاحب کو بھی بتایا، اس کا بھی یہی ناراضگی کا مسئلہ تھااور طلا ق تک بات پہنچ چکی تھی بس اس نے بھی یقین سے پڑھا ۔ ہفتے کے اندر ہی اس کا بھی مسئلہ حل ہوگیا ۔ جب میں نے یہ بات سنی تو میرے دل میں اسی وقت شیخ الوظائف کے درس کے بول گونجنے لگے کہ یہ وظیفہ میاں بیوی کی ناراضگی ختم اور محبت کیلئے آخری حل ہے۔ قارئین! بے شک جب آپ تھک ہار جائیں تو میرا مشورہ ہے کہ آخری حل سمجھ کراس وظیفہ کو کرلیں، توجہ دھیان اور یقین سے کریں اورپھر دیکھیں آپ کو اس عمل سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔ آپ اپنی آنکھوں سے اس عمل کی طاقت تاثیر دیکھیں گے ا ورمحسوس کریں گے۔ ایک مرتبہ میں نے یہ وظیفہ اپنی خالہ جان کوبھی بتایا تھا ان کےشوہر ہر وقت جھگڑتے رہتے اور طلاق دینے کی باتیں کرتے تھے۔ انہوں نے اس وظیفہ کو پڑھا کچھ ہی دن بعد بتایا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ اب آپس میں محبت ہے۔ 

امتحان میں حیرت انگیز کامیابی 

اس عمل کومیں نے امتحان کی کامیابی کیلئے بھی پڑھا تھا۔ میرے پیپر ہورہے تھے، گھر سے جاتے وقت کمرہ امتحان تک مسلسل اس وظیفے کو پڑھتا رہا ، پیپر بہت اچھے ہوئے۔ جب رزلٹ آیا تو گمان سے بڑھ کر اور بہترین نمبرآئے۔  میں خود حیران تھا کہ اتنے اچھے نمبر کیسے آئے۔ پھر خیال آیا کہ اس عمل سے اللہ پاک نے کرم فرمایا ہے۔ وظیفہ یہ ہے۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک تسبیح اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنْ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ صبح و شام  پڑھیں اور اپنے مقصد کیلئے اللہ پاک سے دعا کریں۔ 7 دن 21 دن یا 41 دن عمل کریں۔اگر عمل کے دوران کام ہوجائے تو بھی جتنے دن کی نیت کی ہو اتنےدن مکمل کرلیں۔ اگر سارا دن مسلسل پڑھتے رہیں تو بہت زیادہ فائدہ ہوگا‘ بس اس عمل میں توجہ‘ دھیان اوریقین کا ہونا لازم ہے۔

محمد سبحان ‘ بہاولپور

یہ عمل ہر طرح کی مشکلات کیلئے بہت لاجواب عمل ہے خاص طور پر میاں بیوی کی آپس میں ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے  بے خطا عمل ہے۔میرا اپنا آزمودہ ہے اور بے شمار لوگوں نے بھی اس عمل سے فائدہ پایا۔میاں بیوی کی محبت اور پیار بڑھانے کیلئے بھی بے مثال عمل ہے ۔ ایک دفعہ ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ میری بیوی مجھ سے ناراض ہے۔ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر میکےچلی گئی تھی اوراب دو سال ہونے والے ہیں مگرابھی تک واپس نہیں آئی۔میںنے صلح کی بہت کوشش کی لیکن بیوی گھر آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ شادی کو بھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ ناراضگی ختم کرکے واپس آجائے۔عمل بتائیں کہ ناراض بیوی مان جائےآپ تو عبقری میگزین پڑھتے ہو میں نے سنا ہے کہ بہت اچھا میگزین ہے اس میں ہر مسئلے کے لئے ٹوٹکے، نسخے اور وظائف ہوتے ہیں، مجھے کوئی وظیفہ عمل بتائیں جومیں کروں اورمیرا مسئلہ حل ہوجائے میں آپ کو دعائیں دوں گا۔ اسی وقت میرے ذہن میں ایک عمل آیا جومیں نے شیخ الوطائف  سے سن رکھا تھا کہ جب میاں بیوی میں سےکوئی ناراض ہوجائے، آپس کی دوریاں بڑھ جائیں تو اس کا آخری حل اس وظیفے میں ہے ،بس یقین سے کریں اللہ پاک کا فضل و کرم متوجہ ہوگا۔اس کے علاوہ بھی شیخ الوظائف نے اس عمل کے بہت سے فوائد بیان فرمائے ،میں نے اسی وقت اس صاحب کو یہ وظیفہ بتایا اورکہا کہ آپ یہ عمل توجہ، دھیان اور یقین سے کریں۔ ان شاء اللہ آپ کامسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ اس صاحب نے وظیفہ کو قدر دانی سے لیا اور پڑھنا شروع کردیا۔طلاق تک بات پہنچ چکی تھی اس صاحب نے مجھے بتایا کہ ابھی پانچ دن ہی ہوئے تھے کہ اس کی بیوی کےوالدین کا فون آگیا کہ ہم بھی صلح کرنا چاہتے ہیں آپ ہمارے گھر آئیں اور اپنی بیوی کو لے جائیں۔ دوسرے دن میں اپنے گھر والوں کے ساتھ جاکربیوی کو لے آیا ۔ وہ لوگ پہلے مجھ سے ناراض تھے، بات تک نہیںکرتے تھے مگراب اچانک صلح کرلی میں بہت خوش ہوا اور حیران بھی کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے مگر پھرخیال آیا اس وظیفہ کی برکت سے میرا مسئلہ حل ہوا ہے۔ اس صاحب نے بتایا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ اب صرف طلاق ہی ہوگی میں تھک گیا تھا۔ اب قریب ہی تھا کہ میں طلاق دے دیتا مگر اللہ نے مجھے بچالیا اورآپ کو ذریعہ بنایا اس وظیفہ کی برکت سے طلاق میری ہوتے ہوتے بچ گئی ، وہ صاحب میرا بہت شکریہ ادا کر رہے تھے۔اس صاحب نے مزید بتایا کہ اس عمل کومیں نے آگے کسی اور صاحب کو بھی بتایا، اس کا بھی یہی ناراضگی کا مسئلہ تھااور طلا ق تک بات پہنچ چکی تھی بس اس نے بھی یقین سے پڑھا ۔ ہفتے کے اندر ہی اس کا بھی مسئلہ حل ہوگیا ۔ جب میں نے یہ بات سنی تو میرے دل میں اسی وقت شیخ الوظائف کے درس کے بول گونجنے لگے کہ یہ وظیفہ میاں بیوی کی ناراضگی ختم اور محبت کیلئے آخری حل ہے۔ قارئین! بے شک جب آپ تھک ہار جائیں تو میرا مشورہ ہے کہ آخری حل سمجھ کراس وظیفہ کو کرلیں، توجہ دھیان اور یقین سے کریں اورپھر دیکھیں آپ کو اس عمل سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔ آپ اپنی آنکھوں سے اس عمل کی طاقت تاثیر دیکھیں گے ا ورمحسوس کریں گے۔ ایک مرتبہ میں نے یہ وظیفہ اپنی خالہ جان کوبھی بتایا تھا ان کےشوہر ہر وقت جھگڑتے رہتے اور طلاق دینے کی باتیں کرتے تھے۔ انہوں نے اس وظیفہ کو پڑھا کچھ ہی دن بعد بتایا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ اب آپس میں محبت ہے۔ امتحان میں حیرت انگیز کامیابی اس عمل کومیں نے امتحان کی کامیابی کیلئے بھی پڑھا تھا۔ میرے پیپر ہورہے تھے، گھر سے جاتے وقت کمرہ امتحان تک مسلسل اس وظیفے کو پڑھتا رہا ، پیپر بہت اچھے ہوئے۔ جب رزلٹ آیا تو گمان سے بڑھ کر اور بہترین نمبرآئے۔  میں خود حیران تھا کہ اتنے اچھے نمبر کیسے آئے۔ پھر خیال آیا کہ اس عمل سے اللہ پاک نے کرم فرمایا ہے۔ وظیفہ یہ ہے۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک تسبیح اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنْ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ صبح و شام  پڑھیں اور اپنے مقصد کیلئے اللہ پاک سے دعا کریں۔ 7 دن 21 دن یا 41 دن عمل کریں۔اگر عمل کے دوران کام ہوجائے تو بھی جتنے دن کی نیت کی ہو اتنےدن مکمل کرلیں۔ اگر سارا دن مسلسل پڑھتے رہیں تو بہت زیادہ فائدہ ہوگا‘ بس اس عمل میں توجہ‘ دھیان اوریقین کا ہونا لازم ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 783 reviews.