Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

لوہے کے کیل پر کیا گیا سخت جادومصر کے طلسماتی عمل سے راکھ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر پر کافی عرصہ سے شیطانی اثرات تھے جس وجہ سے کوئی نہ کوئی پریشانی‘ مشکل‘ مصیبت یا بیماری میں مبتلا رہتے تھے۔گھر کے افراد کسی نہ کسی مسئلہ میں مبتلا رہتے تھے۔ان مسائل سے نجات پانے کے لئے کافی تگ و دو کی‘ روحا نی علاج کیا مگر خاص فائدہ نہ ہوا۔کچھ عرصہ قبل جب آپ مصر کے روحانی سفر پر تشریف لے جارہے تھے تو آپ نے شب جمعہ کی روحانی محفل کے آخر میں اعلانات میں فرمایا کہ آپ مصر میں جا کر پریشانیوں‘ مسائل‘ بیماریوں اور جادو جنات کے اثرات میں مبتلا افراد کے لئے وہاں خاص اعمال کریں گے۔جو شخص روحانی طور پر ان اعمال میں شامل ہونا چاہتا ہے وہ عبقری واٹس ایپ کے آفیشل چینل پر دیے گئے فارم کو آن لائن پُر کر کے بھیجے۔سفر سے واپسی پر انہیں خاص طاقتور روحانی اعمال بتائے جائیں گے جس سے مشکلات ختم ‘ مسائل حل ‘ بیماریاں دور اور جادو جنات کے اثرات سے نجات مل جائیگی۔میں نے شب جمعہ کی محفل میں جب یہ اعلان سنا اور بعد میں عبقری سوشل میڈیا پر اس کی جو تفصیل بتائی گئی وہ پڑھنے کے بعد یقین ہو گیا کہ ان شاءاللہ ہمارے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔چنانچہ میں نے عبقری کی طرف سے دیا گیا فارم پُر کیا۔جب آپ مصر کے روحانی سفر سے واپس آئے تو کچھ دنوں بعد عبقری کی طرف سے ہمیں اول وآخر تین بار درود پاک کیساتھ گیارہ بار سورئہ اخلاص پڑھ کر اس کا ہدیہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام‘حضرت زکریا علیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضرت یحییٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ارواح مبارکہ کو کرنے کا عمل بتایا گیا۔صبح و شام یقین کے ساتھ وہ عمل کیا اور ساتھ نقش دریائے نیل والا عمل بھی کرتی رہی‘ عمل کا  ہدیہ بھی دیا۔الحمدللہ چند دن عمل کرنے سے ہی مسائل حل ہونا شروع‘ پریشانیاں ختم ‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔(ذکیہ بی بی‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 778 reviews.