Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مرض شوگر سے زندہ لاش بنا!معمولی نسخہ نے شفاء دیدی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم قارئین السلام علیکم!آج آپ کی خدمت میں اپنا تجربہ تحریر کر رہا ہوں جو شوگر کے مرض سے متعلق ہے۔یہ ایک ایسا نامراد بیماری ہے جس کاشمار دائمی بیماریوں میں کیا جاتا ہے، جو اگر لاحق ہو جائے تو پھر زندگی بھر پیچھا نہیں چھوڑتی۔ چند سال قبل میں بھی اس بیماری کا شکار ہو گیا جس کے بعد زندگی کی ساری ترتیب ہی بدل گئی۔

جسم نڈھال اور بے جان ہو گیا

اس بیماری نے سارا جسم توڑ پھوڑ دیا ‘ ہروقت نڈھا ل رہتا تھا‘جسم میں ٹانگوں میں اور پٹھوں میں بے انتہا ء درد رہتا تھا۔ کبھی کسی بچے سے جسم پر مُکّےلگواتا ،کافی دیر ٹانگیں دبواتا جس کے بعد پھر تھوڑی دیر کے لئے کچھ آرام محسوس ہوتا۔شوگر کنٹرول کرنے کے لئے ادویات کا استعمال بھی کرتا رہا مگر اس کے باوجود بھی آرام نہ مل رہا تھا۔مختلف علاج آزما کر دیکھ لئے مگر افاقہ نہ ہوا۔بس میرے دن رات اسی طرح بیماری کی حالت میں گزر رہے تھے‘ جسم بے جان محسوس ہوتا ‘عام معمول کے کام بھی ٹھیک طرح سے نہ کرپا رہا تھا۔یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چل رہا تھا۔ اپنے جسم کاوزن کروایا تو بالکل 50کلو رہ گیا تھا‘جسم ڈھل چکا تھا ‘ کمزوری بہت زیادہ ہو چکی تھی۔ایک دن عبقری رسالہ پڑھ رہا تھا جس میں ایک نسخہ کے بارے میں پڑھا کہ اندرائن ، گوند کیکر ،تخم سرس اور کلونجی ہم وزن لے کر کوٹ کر کیپسول بنالیں اور ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔میں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا تو اس سے کچھ افاقہ ہوا مگر کبھی کبھار پھر بھی شوگر کی شکایت ہو جاتی۔

صرف کھال باقی رہ گئی

عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے طبی ٹوٹکوں اور وظائف سے کافی مستفید ہوا ہوں‘ اس لئے ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتا رہتا تھا۔عبقری جون 2020ء کے شمارہ میں شیخ الوظائف صاحب کے طبی کالم میں ہریاول اور فلفل دراز کے بارے میں ایک تحریر پڑھی جس کے بعد ایسا لگا کہ جیسےیہ تحریر میرے لئے ہے۔کیونکہ اس میں مرض کی جو کیفیات بیان کی گئی تھیں میں انہی میں مبتلا تھا۔میں نے اندرائن اور گوند کیکر والا نسخہ بھی جاری رکھا اور ساتھ دن میں ایک بارفلفل دراز والا نسخہ بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔ لیکن جب اس نسخہ کے فوائد ملنا شروع ہوئے تو اس نسخہ کو دن میں دو مرتبہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔تھوڑے ہی دنوں میں محسوس ہوا کہ میری اعصابی دردیں ختم ہو رہی ہیں ۔پٹھے اور پنڈلیاں بالکل ختم ہو گئی تھیں‘ صرف کھال باقی رہ گئی تھی ، مگر اب آہستہ آہستہ بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے‘ صحت بہتر ہونے لگی اور وزن بھی معمول پر آنے لگا۔ دیسی ادرک ،دیسی لہسن، پودینہ اور انار دانہ ہموزن ملا کر اور پیس کر چٹنی بنائی اور کھانے کے ہمراہ استعمال ایک چمچ استعمال کرتا رہا جس سے شوگر بھی الحمدللہ کنٹرول ہوگئی ہے ۔میری صحت بحال ہو گئی‘ جان میں جان آگئی۔اللہ تعالیٰ نے اتنی ہمت عطا کی کہ رمضان تسبیح خانہ میں گزارا‘طبی و روحانی موتی اور کامل صحت لے کر گھر پہنچا ۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عبقری کا ساتھ نصیب ہوا اور کامل صحت نصیب ہوئی۔فلفل دراز اور ہریاول کا نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: ہریاول پچاس گرام۔ فلفل دراز (جسے مگھاں بھی کہتےہیں) پچاس گرام۔ دونوں بالکل باریک پیس لیں‘ پاؤڈر کی طرح کپڑے سے چھان لیں۔ صرف ایک چٹکی صبح و شام دودھ یا پانی کے ساتھ  (بڑا کیپسول بھر کر بھی ایک صبح و شام کھاسکتے ہیں) چند دن، چند ہفتے استعمال کریں۔ ٹوٹکہ مختصر تاثیر بہت زیادہ‘ کمالات بہت زیادہ ہیں۔ 

ایک عزیز کا بتایا مجرب نسخہ

درج بالا وہ نسخے تھے جو میں نے خود استعمال کیے اور نفع پایا۔اب ایک اور نسخہ تحریر کر رہا ہوں جو میں نے خود تو نہیں آزمایا مگر ہمارے ایک عزیز تھے انہوں نے آزمایا اور نفع پایا۔ اگر جسم کو ئی حصہ جل جا ئے اور کسی بھی دوا سے آرام نہ مل رہا ہو تو آک کے تازہ پتے لے لیں ایک پتہ آگ کے اوپر رکھ کر سیک دیں ۔ اب اس پتے کوزخم کے اوپر رکھ کر دور سے نچوڑ دیں‘ اس میں سے چند قطرے پانی نکلے گا ۔زخم کے مطابق پتے استعما ل کریں ،سارا زخم اس پانی سے اچھی طرح بھیگ جائے ۔دوسے تین مرتبہ استعمال کرنے سے اللہ کے حکم سے زخم ٹھیک ہوجائے گا ۔

راؤ زاہد الرحمان ،بہاولپور

محترم قارئین السلام علیکم!آج آپ کی خدمت میں اپنا تجربہ تحریر کر رہا ہوں جو شوگر کے مرض سے متعلق ہے۔یہ ایک ایسا نامراد بیماری ہے جس کاشمار دائمی بیماریوں میں کیا جاتا ہے، جو اگر لاحق ہو جائے تو پھر زندگی بھر پیچھا نہیں چھوڑتی۔ چند سال قبل میں بھی اس بیماری کا شکار ہو گیا جس کے بعد زندگی کی ساری ترتیب ہی بدل گئی۔جسم نڈھال اور بے جان ہو گیااس بیماری نے سارا جسم توڑ پھوڑ دیا ‘ ہروقت نڈھا ل رہتا تھا‘جسم میں ٹانگوں میں اور پٹھوں میں بے انتہا ء درد رہتا تھا۔ کبھی کسی بچے سے جسم پر مُکّےلگواتا ،کافی دیر ٹانگیں دبواتا جس کے بعد پھر تھوڑی دیر کے لئے کچھ آرام محسوس ہوتا۔شوگر کنٹرول کرنے کے لئے ادویات کا استعمال بھی کرتا رہا مگر اس کے باوجود بھی آرام نہ مل رہا تھا۔مختلف علاج آزما کر دیکھ لئے مگر افاقہ نہ ہوا۔بس میرے دن رات اسی طرح بیماری کی حالت میں گزر رہے تھے‘ جسم بے جان محسوس ہوتا ‘عام معمول کے کام بھی ٹھیک طرح سے نہ کرپا رہا تھا۔یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چل رہا تھا۔ اپنے جسم کاوزن کروایا تو بالکل 50کلو رہ گیا تھا‘جسم ڈھل چکا تھا ‘ کمزوری بہت زیادہ ہو چکی تھی۔ایک دن عبقری رسالہ پڑھ رہا تھا جس میں ایک نسخہ کے بارے میں پڑھا کہ اندرائن ، گوند کیکر ،تخم سرس اور کلونجی ہم وزن لے کر کوٹ کر کیپسول بنالیں اور ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔میں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا تو اس سے کچھ افاقہ ہوا مگر کبھی کبھار پھر بھی شوگر کی شکایت ہو جاتی۔صرف کھال باقی رہ گئیعبقری رسالہ میں شائع ہونے والے طبی ٹوٹکوں اور وظائف سے کافی مستفید ہوا ہوں‘ اس لئے ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتا رہتا تھا۔عبقری جون 2020ء کے شمارہ میں شیخ الوظائف صاحب کے طبی کالم میں ہریاول اور فلفل دراز کے بارے میں ایک تحریر پڑھی جس کے بعد ایسا لگا کہ جیسےیہ تحریر میرے لئے ہے۔کیونکہ اس میں مرض کی جو کیفیات بیان کی گئی تھیں میں انہی میں مبتلا تھا۔میں نے اندرائن اور گوند کیکر والا نسخہ بھی جاری رکھا اور ساتھ دن میں ایک بارفلفل دراز والا نسخہ بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔ لیکن جب اس نسخہ کے فوائد ملنا شروع ہوئے تو اس نسخہ کو دن میں دو مرتبہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔تھوڑے ہی دنوں میں محسوس ہوا کہ میری اعصابی دردیں ختم ہو رہی ہیں ۔پٹھے اور پنڈلیاں بالکل ختم ہو گئی تھیں‘ صرف کھال باقی رہ گئی تھی ، مگر اب آہستہ آہستہ بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے‘ صحت بہتر ہونے لگی اور وزن بھی معمول پر آنے لگا۔ دیسی ادرک ،دیسی لہسن، پودینہ اور انار دانہ ہموزن ملا کر اور پیس کر چٹنی بنائی اور کھانے کے ہمراہ استعمال ایک چمچ استعمال کرتا رہا جس سے شوگر بھی الحمدللہ کنٹرول ہوگئی ہے ۔میری صحت بحال ہو گئی‘ جان میں جان آگئی۔اللہ تعالیٰ نے اتنی ہمت عطا کی کہ رمضان تسبیح خانہ میں گزارا‘طبی و روحانی موتی اور کامل صحت لے کر گھر پہنچا ۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عبقری کا ساتھ نصیب ہوا اور کامل صحت نصیب ہوئی۔فلفل دراز اور ہریاول کا نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: ہریاول پچاس گرام۔ فلفل دراز (جسے مگھاں بھی کہتےہیں) پچاس گرام۔ دونوں بالکل باریک پیس لیں‘ پاؤڈر کی طرح کپڑے سے چھان لیں۔ صرف ایک چٹکی صبح و شام دودھ یا پانی کے ساتھ  (بڑا کیپسول بھر کر بھی ایک صبح و شام کھاسکتے ہیں) چند دن، چند ہفتے استعمال کریں۔ ٹوٹکہ مختصر تاثیر بہت زیادہ‘ کمالات بہت زیادہ ہیں۔ ایک عزیز کا بتایا مجرب نسخہدرج بالا وہ نسخے تھے جو میں نے خود استعمال کیے اور نفع پایا۔اب ایک اور نسخہ تحریر کر رہا ہوں جو میں نے خود تو نہیں آزمایا مگر ہمارے ایک عزیز تھے انہوں نے آزمایا اور نفع پایا۔ اگر جسم کو ئی حصہ جل جا ئے اور کسی بھی دوا سے آرام نہ مل رہا ہو تو آک کے تازہ پتے لے لیں ایک پتہ آگ کے اوپر رکھ کر سیک دیں ۔ اب اس پتے کوزخم کے اوپر رکھ کر دور سے نچوڑ دیں‘ اس میں سے چند قطرے پانی نکلے گا ۔زخم کے مطابق پتے استعما ل کریں ،سارا زخم اس پانی سے اچھی طرح بھیگ جائے ۔دوسے تین مرتبہ استعمال کرنے سے اللہ کے حکم سے زخم ٹھیک ہوجائے گا ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 774 reviews.