Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

چٹ پٹےکھانا کھانے کا شوق وبال جان بن گیا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں سالہا سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں جس سے زندگی میں آنے والے الجھے مسائل‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات ملی ہے۔ اپنے چند طبی تجربات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘ان شاءاللہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔

مرض شدت اختیار کر گیا

ہماری ایک قریبی رشتہ دار تھی جنہیں کافی عرصہ سے خونی بواسیر کی شکایت تھی۔وہ چاول‘گوشت اور سوفٹ ڈرکنس کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھی۔اتفاقاً رشتہ داروں میں کافی شادیاں چند دنوں اور ہفتوں کے وقفہ سے آئیں۔ان مواقعوں پر انہوں نے خوب چاول‘ گوشت اورجھاگ دار مشروبات کا استعمال کیا جس کے بعد بواسیر کا مرض شدت اختیار کر گیا اور خون تھا کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔انہوں نے ادویات استعمال کیں‘علاج کروانے کی بھرپور کوشش کی مگر افاقہ نہ ہوا۔پھر انہوں نے مجھے اپنے مرض سے متعلق بتایا کہ اس کا کوئی مجرب علاج بتادیں زندگی بھر آپ کی مشکور رہوں گی۔میں نے انہیں ایک نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جسے انہوں نے آزمایا اور تھوڑے ہی عرصہ میں انہیں اس بیماری سے مکمل طور پر نجات مل گئی۔وہ نسخہ درج ذیل ہے۔گائے کا دودھ ایک گلاس ابال لیں‘جب نارمل یعنی پینے کے قابل ہو جائےتو اس میں دو چمچ لیموں کا رس ملا کر فوراً پی لیں ‘ ممکن ہو تو ایک ہی سانس میں پی لیں۔یہ نسخہ رات کو سوتے وقت مسلسل دس دن استعمال کرنا ہے‘ ان شاءاللہ شفاء ہوگی۔خونی بواسیر کا مرض جتنا بھی زیادہ ہو صرف تین دن استعمال کرنے سے ہی خون رک جاتا ہے۔

غضب کے مرض کا عجب علاج

ایسے افراد جو بادی بواسیر کے مرض کا شکار ہوتے ہیں انہیں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مرض کا بھی ایک مجرب علاج بتا رہا ہوں جسے آزمانے سے شفاء ملتی ہے۔جب بھی بواسیر کے مرض کی تکلیف ہو تو ڈیزل کے ساتھ اچھی طرح استنجا ء کریں تو درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ چند دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے مرض ختم ہو جاتا ہے۔

زخم ختم ‘نشان بھی باقی نہ رہا

ایک مرتبہ حادثہ میں میرا بھانجا موٹر سائیکل سے گرا ‘اس کی ٹانگ سلنسرکے نیچے آکر زخمی ہو گئی۔زخم ختم ہونے کے بجائے روز بروز تازہ ہوتا جا رہا تھا جس وجہ سے اسے سخت تکلیف کا سامناتھا‘ کسی بھی طرح آرام نہ مل رہا تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ آپ عبقری رسالہ پڑھتے ہیں اور ہر کسی کو بیماریوں سے متعلق ٹوٹکے بتاتے ہیں۔میں کافی دنوں سے اس زخم کی وجہ سے خوار ہو رہا ہوں‘ مجھے بھی کوئی علاج بتائیں۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ کے گھر کے دروازے کے ساتھ آک کا پودا ہے۔اس کا پتا توڑ کرآگ پر کچھ دیر گرم کرو جب وہ بالکل بے جان ہو جائے تو اس پر سرسوں کا تیل لگا کر زخم پر باندھ لو۔صبح و شام پتا تبدیل کرتے رہو اور اسی طرح ترتیب کے ساتھ لگائوں‘ چند دن کے استعمال سے ان شاءاللہ زخم ٹھیک ہو جائےگا۔بھانجے نے میرے مشورے پر من وعن عمل کیا جس سے انہیں افاقہ محسوس ہوا۔چند دن یہ ٹوٹکہ مسلسل استعمال کرنے سے ان کا زخم بالکل ٹھیک ہو گیا حتیٰ کے اس کا نشان بھی باقی نہ رہا۔یہ زخموںکا بہترین اور زبردست علاج ہے۔

خالد محمود کھوکھر‘ ڈیرہ غازی خان

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں سالہا سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں جس سے زندگی میں آنے والے الجھے مسائل‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات ملی ہے۔ اپنے چند طبی تجربات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘ان شاءاللہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔مرض شدت اختیار کر گیاہماری ایک قریبی رشتہ دار تھی جنہیں کافی عرصہ سے خونی بواسیر کی شکایت تھی۔وہ چاول‘گوشت اور سوفٹ ڈرکنس کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھی۔اتفاقاً رشتہ داروں میں کافی شادیاں چند دنوں اور ہفتوں کے وقفہ سے آئیں۔ان مواقعوں پر انہوں نے خوب چاول‘ گوشت اورجھاگ دار مشروبات کا استعمال کیا جس کے بعد بواسیر کا مرض شدت اختیار کر گیا اور خون تھا کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔انہوں نے ادویات استعمال کیں‘علاج کروانے کی بھرپور کوشش کی مگر افاقہ نہ ہوا۔پھر انہوں نے مجھے اپنے مرض سے متعلق بتایا کہ اس کا کوئی مجرب علاج بتادیں زندگی بھر آپ کی مشکور رہوں گی۔میں نے انہیں ایک نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جسے انہوں نے آزمایا اور تھوڑے ہی عرصہ میں انہیں اس بیماری سے مکمل طور پر نجات مل گئی۔وہ نسخہ درج ذیل ہے۔گائے کا دودھ ایک گلاس ابال لیں‘جب نارمل یعنی پینے کے قابل ہو جائےتو اس میں دو چمچ لیموں کا رس ملا کر فوراً پی لیں ‘ ممکن ہو تو ایک ہی سانس میں پی لیں۔یہ نسخہ رات کو سوتے وقت مسلسل دس دن استعمال کرنا ہے‘ ان شاءاللہ شفاء ہوگی۔خونی بواسیر کا مرض جتنا بھی زیادہ ہو صرف تین دن استعمال کرنے سے ہی خون رک جاتا ہے۔غضب کے مرض کا عجب علاجایسے افراد جو بادی بواسیر کے مرض کا شکار ہوتے ہیں انہیں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مرض کا بھی ایک مجرب علاج بتا رہا ہوں جسے آزمانے سے شفاء ملتی ہے۔جب بھی بواسیر کے مرض کی تکلیف ہو تو ڈیزل کے ساتھ اچھی طرح استنجا ء کریں تو درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ چند دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے مرض ختم ہو جاتا ہے۔زخم ختم ‘نشان بھی باقی نہ رہاایک مرتبہ حادثہ میں میرا بھانجا موٹر سائیکل سے گرا ‘اس کی ٹانگ سلنسرکے نیچے آکر زخمی ہو گئی۔زخم ختم ہونے کے بجائے روز بروز تازہ ہوتا جا رہا تھا جس وجہ سے اسے سخت تکلیف کا سامناتھا‘ کسی بھی طرح آرام نہ مل رہا تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ آپ عبقری رسالہ پڑھتے ہیں اور ہر کسی کو بیماریوں سے متعلق ٹوٹکے بتاتے ہیں۔میں کافی دنوں سے اس زخم کی وجہ سے خوار ہو رہا ہوں‘ مجھے بھی کوئی علاج بتائیں۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ کے گھر کے دروازے کے ساتھ آک کا پودا ہے۔اس کا پتا توڑ کرآگ پر کچھ دیر گرم کرو جب وہ بالکل بے جان ہو جائے تو اس پر سرسوں کا تیل لگا کر زخم پر باندھ لو۔صبح و شام پتا تبدیل کرتے رہو اور اسی طرح ترتیب کے ساتھ لگائوں‘ چند دن کے استعمال سے ان شاءاللہ زخم ٹھیک ہو جائےگا۔بھانجے نے میرے مشورے پر من وعن عمل کیا جس سے انہیں افاقہ محسوس ہوا۔چند دن یہ ٹوٹکہ مسلسل استعمال کرنے سے ان کا زخم بالکل ٹھیک ہو گیا حتیٰ کے اس کا نشان بھی باقی نہ رہا۔یہ زخموںکا بہترین اور زبردست علاج ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 767 reviews.