محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تا قیامت دنیاو آخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سدا سلامت رکھے۔ آپ کو کامل صحت اور برکت والی لمبی عطا فرمائے آمین! عبقری اور تسبیح خانہ کی وجہ سے ہم نے بہت زیادہ خیریں اور برکتیں سمیٹ رہے ہیں‘ ہمارے علاوہ ہمارے بہت سے جاننے والے عزیز و ااقارب بھی مستفید ہو رہے ہیں۔میں اور میری اہلیہ سکول ٹیچر ہیں۔اہلیہ کی کلاس میں ایک لڑکی تھی جو کافی عرصہ سے بیمار تھی اور بستر پر لاچار پڑی ہوئی تھی۔وہ کافی عرصہ سکول سے غیر حاضر رہی‘جب اہلیہ کو اس بات کا علم ہوا تو اس کی عیادت کی ‘عبقری رسالہ دیا اور کچھ روحانی اعمال پڑھنے کے لئے بتائے۔اس لڑکی کو فائدہ ہوا جس کے بعد وہ آپ سے اور تسبیح خانہ سے متعارف ہوئے۔انہی دنوں ہجویری محل میں سوا ارب درود پاک کا چلہ شروع ہوا۔اس لڑکی نے اس چلہ میں شرکت کی اور وہاں ہونے تمام روحانی اعمال میں پورے یقین اور توجہ کے ساتھ شامل رہی۔اس دوران اسے بہت سی روحانی کیفیات موصول ہوئیں جس کے متعلق اس نے اہلیہ کو اور مجھے بتایا۔جب وہ سوا ارب درود پاک کا چلہ کر کے گھر لوٹی تو اللہ تعالیٰ نے اسے شفائے کاملہ نصیب فرمائی۔ نیک اور عظیم ہستیوں کی بشارتیں اس نے بتایا کہ جب وہ واپس گھر جا رہی تھی تو اسے محسوس ہورہا تھا جیسے اس کے سر پر کوئی چیز موجود ہے۔اسے بہت زیادہ چین و سکون نصیب ہوا۔رات کو جب سوئی تو خواب میں امہات المؤمنین ؓکی زیارت اور بشارتیں نصیب ہوئیں‘اس کے علاوہ اہل بیت اطہارؓ اور بہت سی مبارک ہستیوں کا دیدار نصیب ہوا جنہوں نےاسے سوا ارب درود پاک چلہ کی قبولیت کی بشارتیں دیں۔اس بچی کا کہنا ہے کہ شیخ الوظائف کی نگرانی میں جو سوا ارب درود پاک کا چلہ کیا ہے یہ سب اسی کی برکتیں ہیں۔اس سے پہلے وہ بہت دکھی اور مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہی تھی مگر اب اسے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے۔جہاں اس کی دنیاوی پریشانیاں اور مسائل حل ہوئے ہیں وہیں اسے بہت زیادہ روحانی ترقی بھی نصیب ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ ہجویری محل میں نیک اولیاء جنات کا بسیرا ہے جویہاں قدر سے آنے والوں کی زندگی کے مختلف معاملات میں مدد کرتے ہیں۔سوا ارب درود پاک چلہ میں شامل ہونے کی وجہ سے اور تمام اعمال کو یقین اور توجہ کرنے کی بدولت اس کی ان اولیاء جنات سے دوستی ہو گئی ہیں جو زندگی کے مختلف معاملات میں اس کی مدد اور راہنمائی کرتے ہیں۔وہ لڑکی جو بہت سے مسائل کا شکار تھی اب اس کے ذریعہ لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔یہ سب سوا ارب درود پاک چلہ کی برکت سے ممکن ہوا جسے دیکھ کر ہمیں بھی اس پر رشک آتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں بھی ایسا کامل یقین اور یہ سعادت نصیب فرمائے‘ آمین!
محمد احمد حفیظ‘ لاہور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں