Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خوشی کو برباد کرنے والاقہقہہ...کتاب زندگی,مولانا وحیدالدین خانؒ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

آج کی دنیا ترقی یافتہ دنیا کہی جاتی ہے۔ مگر یہ تمام ترقیاں صرف چیزوں کی ہوتی ہیں جہاںتک انسان کا تعلق ہے، وہ بدستور غیر ترقی یافتہ حالت میں پڑا ہوا ہے۔ انسان پیچھے ہے اورچیزیں آگے ۔ سب سے بڑی چیز جو انسان چاہتا ہے وہ سکون ہے۔ مگر آج کسی کو سکون حاصل نہیں۔جدید ماد ی ترقیوں نے صرف یہ کیا ہے کہ انسان سے اس کا سکون چھین لیا ہے۔ یہ ترقیاں انسان کو سکون دینے میںسراسر نا کام ثابت ہوئی ہیں ۔ موجودہ دنیا میں ایک عجیب تضاد نظر آتا ہے۔ یہاں سامان سکون ہے مگر سکون نہیں۔یہاں قہقہوں کا شور ہے مگر دل کا چین نہیں ۔ یہاں خوشی کے اسباب کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مگرحقیقی خوشی کہیں دکھائی نہیں دیتی۔اس کی وجہ کیا ہے۔ اس کی وجہ بالکل سادہ ہے۔ ہم روح جیسی برتر چیز کو مادہ جیسی کمترچیز کے ذریعہ خوش کرنا چاہتے ہیں۔ اور ایسا ہو نا کبھی اس دنیا میں ممکن نہیں ۔ایک دانا فلسفی نے صحیح کہا ہے کہ ہماری روح کبھی ان چیزوں میں سکون نہیں پاسکتی جو خود اس سے نیچی ہوں۔ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ وہ ہماری معلوم دنیا کی سب سے برتر مخلوق ہے ۔ اس کائنات میںانسان کے اوپر صرف ایک ہی ذات ہے اور وہ خود خالق ہے۔ یہی واقعہ یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ انسان کے لئے سکون اور راحت کا واحد ذریعہ صرف یہ ہے کہ وہ اپنے خالق کو پالے۔ اس سےکمتر کوئی چیز اس کے لئے سکون اور راحت کا سبب نہیں بن سکتی ۔یہی حقیقت ہے جو قرآن میں ان لفظوں میں بیان کی گئی ہے"اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَىٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ-اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُﭤ"(الرعد :۲۸) ترجمہ :"جو لوگ ایمان لائے اور ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے یاد سے اطمینان ملتا ہے"۔ جان لو ، اللہ کی یاد ہی سے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے۔اس لئے ہمیں ادھر ادھر بھٹکنےکی بجائے اپنے دل و دماغ کو اللہ کی یاد میں مصروف کرنا چاہیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 761 reviews.