Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بس چند قطرے استعمال کریں اور بے شمار فوائد پائیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جوانی کی عمر میں ہی دماغی کمزوری کا شکار ہو چکی تھی‘بال بھی کمزور ہو کر جھڑنا شروع ہو چکے تھے۔چہرے کا رنگ بھی سیاہ ہوتا جا رہا تھا۔اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ پریشان تھی ‘ ادویات اور مختلف طریقہ علاج کر کے آزما لیے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس کے علاوہ جب سردی کا موسم شروع ہو رہا ہوتا تو نزلہ و زکام شروع ہو جاتا ‘ جیسے جیسے موسم سرد ہوتا یہ مرض شدت اختیار کر لیتا۔ان بیماریوں کے بارے میں سوچ کر مزید صحت خراب ہوتی جارہی تھی مگر علاج کہیں سے بھی نہ مل رہا تھا۔ایک مرتبہ عبقری یوٹیوب چینل پر آپ کا ویڈیو کلپ دیکھا جس میں آپ نے موسمی وبائی اور مختلف امراض سے نجات و حفاظت کے لئےبادام کے تیل کے دس دس قطرے دودھ میں ڈال کر سونے سےپہلے پی لیں تو یہ تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ان دنوں میں نے یہ نسخہ دودھ کے بجائے پانی میں ملا کر استعمال کیا اور اس پر مزید 3بار درود شفاء جو سوا ارب درود پاک چلہ میں پڑھا جاتا ہے‘اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ دَاءٍ وَدَوَاءٍ وَّ بَا رِکْ وَسَلِّمْ اور تین بار آب زمزم پینے والی دعا اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أسْئَلُكَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ پڑھ کردم کرکے پینا شروع کر دیا۔چند دن کے استعمال سے ہی اس نسخہ سے افاقہ ہونا شروع ہو گیا۔میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔میں متواتر یہ نسخہ استعمال کرتی رہی جس سےمیری دماغی کمزوری ختم ہوئی،بالوں کا جھڑنا رک گیا اور پیشانی کے دونوں طرف سے بال بہت کم ہوچکے تھے وہ بھی دوبارہ واپس آگئے اور بال گھنے ہو گئے۔ چہرہ کا رنگ بھی نکھر گیا۔ اس بار مجھے سردی میں نہ تو نزلہ ہوا نہ زکام نہ کھانسی ورنہ ناک صاف کرکر کے سرخ ہوجاتا تھا۔(صائمہ‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 759 reviews.