السلام علیکم !عبقری سے میرا تعارف 2017 ءسے ہے، میں تسبیح خانہ میں ہر جمعرات روحانی محفل سننے آتا ہوں، دو وظائف سے مجھے بہت فیض ملا ہے۔میں اور میری بیوی انمول خزانہ نمبر ایک پڑھتےہیں۔ اس سےبہت فوائد حاصل ہوئے‘ میرے گھر اور بچوں پر کافی عرصہ سے شیطانی اثرات تھے لیکن اس کی وجہ سے حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ دوسرا وظیفہ سورئہ الم نشرح ہے اس وظیفے کے بہت کمالات ہیں، رش میں پڑھنےسے فوراً راستہ مل جاتاہے۔ دل کے مریض کو سورہ الم نشرح سے بہت فائدہ ملتا ہے۔کئی ایسے لوگ جو دل کے امراض میں مبتلا تھے انہیں صحت ملی ‘بیماری میں کافی افاقہ ہوا۔اس سورئہ کے ورد سےہر رکا کام ہو جاتا ہے ۔ دو بیٹے بیرون ملک ہوتے ہیں ان کا اگرکوئی کام رکا ہو وہ یہ پڑھتے ہیں کام ہو جاتا ہے۔ بچے اوران کی والدہ ہرنماز کے بعد 11مرتبہ تعلیمی میدان میں کامیابی کی نیت سے پڑھتے ہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔(ع،ل،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں