محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںنے کاروبار کیا لیکن اتنی آمدن نہ ہوسکی جس سے میرا گزر بسر ہو جائے آخر کاروبار بند کرنا پڑا، اب میں نے چھ ماہ پہلے جوتوں کی دکان کھولی لیکن پھر وہی حالات ہیں اور گھر میں بھی ہر وقت لڑائی جھگڑے اور ناچاقیاں ہیں ، میں ہر ماہ دوسرے شہر سامان لینے کے لئے جاتا ہوں لیکن جانے کا کرایہ بھی نہیں اکٹھا نہیںہوتا اور ہر ماہ قرض چڑھ رہا ہے، لہٰذا مجھے کوئی عمل دیجئے جس سے میرا کام چل جائے۔(غلام یٰس ، لودھراں)
جواب: محترم آپ کاروبار میں برکت اور تونگری پانے کےلئے ہر نماز کے بعد یہ آیت "تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ" ایک تسبیح دھیان اور توجہ کے ساتھ پڑھیں ، سارا دن کھلا بھی پڑھتے رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار میں بے بہا برکت عطا فرمائے گا، محض اللہ کے نام کی برکت سےجس کام میں ہاتھ ڈالیں گے سونا ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں