محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کا پڑھائی کا مسئلہ ہے،پڑھائی کرنے اورسکول جانےسے بہت گھبراتی ہے اورخاص طور پر سپارہ پڑھنے کے وقت بہت ضد کرتی ہے، مہربانی فرما کر آپ سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی وظیفہ یا تعویز دیں کہ بچی میں پڑھنے کا شوق پیدا ہو جائے ۔ شکریہ۔ آپ کی دعاؤں کی بہت ضرور ت ہے۔(بشریٰ خالد ، سیالکوٹ)
جواب:آپ بغیر اعراب کےیہ کلمات رَبِّ يَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْر زعفران سے یا زرد رنگ سے چینی کی پلیٹ پر لکھ کر پانی سے دھو کر بیٹی کونہار منہ پلائیں یہ عمل چالیس دن کریں۔ اس کے علاوہ بیٹی کا تصور کر کے سارا دن یَا مُھَیْمِنُ یَاسَلَامُ پڑھتے رہیں برے اثرات دور ہوں گے ، ان شاء اللہ پڑھائی پر توجہ کرنے لگے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں