محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا فوج میں ملازمت کرتا ہے۔چند سال قبل ایک حادثہ میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘تین ماہ مسلسل علاج کے بعد وہ دوبارہ نوکری پر جانے کے قابل ہوا۔لیکن کچھ عرصہ بعد وہ سخت بیمار پڑ گیا جس کے بعد ادارہ کی طرف سے انہیں چھٹیاں دے دی گئیں اور کہا گیا کہ مکمل علاج کروانے کے بعد دوبارہ آجائیں۔لیکن جب وہ گھر کے لئے روانہ ہوا تو راستہ میں ہی اس کی طبیعت اتنی زیادہ خراب ہو گئی کہ گھر آنے کے بجائے ہسپتال جانا پڑا ۔اس کی حالت کو دیکھ کر ہسپتال میں کچھ دنوں کے لئے داخل کر لیا گیا۔دوران علاج اس کی طبیعت کافی خراب ہو گئی جس وجہ سے میرے شوہر جو دوسرے شہر میں نوکری کرتے تھے ہسپتال پہنچ گئے اور باقی کچھ قریبی رشتہ دار بھی آگئے۔بیٹے کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا‘کافی دیر گزر جانے کے باوجود بھی اسے ہوش نہ آرہا تھا۔ہم سب اس کی زندگی کے لئے دعائیں کر رہے تھے۔کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ بیٹے کے اوپر اتنی آزمائشیں کیوں آرہی ہیں۔قرآن پاک کی تلاوت‘ سورئہ یٰسین اور صدقات وغیرہ کا اہتمام کرتے رہے مگر اس کی طبیعت سنبھل نہ پا رہی تھی۔ہم سب گھر والے بے حد پریشان تھے۔اس دوران میری خالہ بیٹے کی عیادت کے لئے آئیں تو انہوں نے مجھے ایک وظیفہ بتایا کہ اپنے بیٹے کی نیت کر کے یَارَبِّ مُوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکچھ عرصہ پڑھ لو ان شاءاللہ خیر و عافیت والا معاملہ ہوگا۔میں نے اس وظیفہ کو مضطرب کیفیت کے ساتھ دیوانہ وار چلتے پھرتے ‘ اٹھتے بیٹھتے پڑھنا شروع کر دیا جس کی برکت سے شام تک بیٹے کو ہوش آگئی۔میرا یقین مزید پختہ ہو گیا او ر مزید توجہ کے ساتھ عمل کو جاری رکھا‘اللہ کے نام کی برکت سے بیٹے کی حالت خطرہ سے باہر ہو گئی اور اس کی طبیعت سنبھلنے لگی‘ بالآخر چند روز میں بیٹا صحت یاب ہو کر گھر آگیا۔مگر گھر آنے کے چند دن بعد وہ شدید سر درد کی شکایت کرنے لگا‘طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی جس کے بعد اسے دوبارہ ہسپتال لے جانا پڑا۔میرے خاوند لاہور تھے‘ ان سے کہا کہ عبقری دواخانہ میں حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب کو جا کر تمام معاملہ سے آگاہ کریں اور راہنمائی لیں۔اسسٹنٹ صاحب نے وظیفہ کو جاری رکھنے کا فرمایا اور ساتھ صبح و شام پائوں پانی میں ڈبو کر گیارہ تسبیح یا قہار پڑھنے کا فرمایا۔ہم دونوں میاں بیوی یہ اعمال کرتے رہے ‘ چند دن میں بیٹا بالکل ٹھیک ہو گیا اور الحمدللہ نوکری پر دوبارہ جانا شروع ہو گیا‘اللہ تعالیٰ نے اسے دوبارہ نئی زندگی عطا کی۔اعمال کی برکت سے ہمارا نیا گھر بھی بن گیا۔
صفیہ بی بی‘ اٹک
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں