جاپانی پھل جسے بعض علاقوں میں’’املوک‘‘بھی کہا جاتا ہے‘ یہ پھل شہد جیسے ذائقہ کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد کا حامل ہے۔یہ پھل کیلوریز‘ منرلز ‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور مختلف وٹامنز سے بھر پور ہے۔ مختلف بیماریوں اور کمزوری کی صورت میں ڈاکٹر وٹامانز سی کی گولیاں تجویذ کرتے ہیں‘ مگراملوک میں وٹامنز سے سی کثیرتعداد میں موجود ہوتا ہے جس کے استعمال سےکمزوری کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور وٹامنز سی کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔
لا علاج بیماریوں کا مفید علاج
یہ پھل دانتوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے ‘ اس کے استعمال سے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔یہ دانتوں کے امراض کے لئے بے حد مفیدہے ۔اگر وٹامن سی کی کمی ہو جائےتو دانت اور مسوڑھے کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔مسوڑھے مزید پلپلے ہو جاتے ہیں اور ان سےخون بہنے لگتا ہے۔ایسی صورت حال سے بچنے کے لئےجاپانی پھل(املوک )کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔وٹامن سی مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں فائبر اور پانی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قبض کے لئے نہایت مفید ہےاور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے جبکہ آنتوں کے زخم، السر اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی یہ پھل نہایت مفید ہے۔ معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد دور کرتا ہے۔
قلبی امراض سے حفاظت
دل کی بیماری سے ہر سال تقریباً 9 ملین لوگ مر جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کو کم کرنا ممکن ہے۔دل کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرنے اوراسے مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے جاپانی پھل(املوک ) میں غذائی اجزاء کا بہترین مجموعہ ہوتا ہے۔ اس میں اس کی بھرپور غذا کا استعمال دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
جوڑوں کے دردسے نجات
جوڑوں کے امراض، ذیابیطس، کینسر ان سب کا تعلق دائمی ورم سے جوڑا جاتا ہے۔مگر ورم کش مرکبات سے بھرپور غذاؤں کا استعمال اس ورم کو کم کرکے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ جیسا کے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جاپانی پھل وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے ۔ایک عدد جاپانی پھل سے روزانہ درکار وٹامن سی کی 22 فیصد مقدار حاصل کی جاسکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ غذائی شکل میں وٹامن سی کا زیادہ استعمال ورم سے ہونے والی بیماریوں امراض قلب، مثانے کے کینسر اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں سے نجات
جاپانی پھل جلد پر جھریوں ‘ بڑی عمر کی علامت داغ دھبوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔جاپانی پھل بڑھتے ہوئے وزن میں کمی کرتا ہے۔ جاپانی پھل موٹاپے کو بھی کم کرنے میں بے حد مفید ہے۔
حاملہ خواتین کیلئے بہترین غذا
حمل کے دوران بھی اس پھل کو غذائی پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جاپانی پھل نہ صرف ماں کے لئے بلکہ بچے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں شامل کیلشیئم اور فاسفورس جیسے نمکیات بچے کی ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود فولاد، حمل کے دوران، ماں میں خون کی کمی کی روک تھام کرتا ہے۔
املوک قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہےاوریہ بچوں ‘ بوڑھوں‘ جوان ‘مردو عورت ہر کسی کے لئے مفید ہے۔
ثوبان خان‘ سوات
جاپانی پھل جسے بعض علاقوں میں’’املوک‘‘بھی کہا جاتا ہے‘ یہ پھل شہد جیسے ذائقہ کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد کا حامل ہے۔یہ پھل کیلوریز‘ منرلز ‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور مختلف وٹامنز سے بھر پور ہے۔ مختلف بیماریوں اور کمزوری کی صورت میں ڈاکٹر وٹامانز سی کی گولیاں تجویذ کرتے ہیں‘ مگراملوک میں وٹامنز سے سی کثیرتعداد میں موجود ہوتا ہے جس کے استعمال سےکمزوری کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور وٹامنز سی کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔لا علاج بیماریوں کا مفید علاجیہ پھل دانتوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے ‘ اس کے استعمال سے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔یہ دانتوں کے امراض کے لئے بے حد مفیدہے ۔اگر وٹامن سی کی کمی ہو جائےتو دانت اور مسوڑھے کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔مسوڑھے مزید پلپلے ہو جاتے ہیں اور ان سےخون بہنے لگتا ہے۔ایسی صورت حال سے بچنے کے لئےجاپانی پھل(املوک )کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔وٹامن سی مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں فائبر اور پانی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قبض کے لئے نہایت مفید ہےاور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے جبکہ آنتوں کے زخم، السر اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی یہ پھل نہایت مفید ہے۔ معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد دور کرتا ہے۔ قلبی امراض سے حفاظتدل کی بیماری سے ہر سال تقریباً 9 ملین لوگ مر جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کو کم کرنا ممکن ہے۔دل کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرنے اوراسے مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے جاپانی پھل(املوک ) میں غذائی اجزاء کا بہترین مجموعہ ہوتا ہے۔ اس میں اس کی بھرپور غذا کا استعمال دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔جوڑوں کے دردسے نجات جوڑوں کے امراض، ذیابیطس، کینسر ان سب کا تعلق دائمی ورم سے جوڑا جاتا ہے۔مگر ورم کش مرکبات سے بھرپور غذاؤں کا استعمال اس ورم کو کم کرکے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ جیسا کے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جاپانی پھل وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے ۔ایک عدد جاپانی پھل سے روزانہ درکار وٹامن سی کی 22 فیصد مقدار حاصل کی جاسکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ غذائی شکل میں وٹامن سی کا زیادہ استعمال ورم سے ہونے والی بیماریوں امراض قلب، مثانے کے کینسر اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں سے نجاتجاپانی پھل جلد پر جھریوں ‘ بڑی عمر کی علامت داغ دھبوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔جاپانی پھل بڑھتے ہوئے وزن میں کمی کرتا ہے۔ جاپانی پھل موٹاپے کو بھی کم کرنے میں بے حد مفید ہے۔حاملہ خواتین کیلئے بہترین غذاحمل کے دوران بھی اس پھل کو غذائی پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جاپانی پھل نہ صرف ماں کے لئے بلکہ بچے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں شامل کیلشیئم اور فاسفورس جیسے نمکیات بچے کی ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود فولاد، حمل کے دوران، ماں میں خون کی کمی کی روک تھام کرتا ہے۔املوک قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہےاوریہ بچوں ‘ بوڑھوں‘ جوان ‘مردو عورت ہر کسی کے لئے مفید ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں