Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ربیع الثانی !دنیا اور آخرت میںکامیابی کی کنجی!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔

ربیع الثانی !یہ اسلامی سال کا چو تھا مہینہ ہے اسے ربیع الآخر بھی کہا جا تا ہے۔اس ماہ مبارک میں حضرت زیدؓابن حارث اور حضرت ابو بکر صدیق ؓ شرف اسلام سے بہرہ ور ہوئے۔مہاجرین و انصار میں مواخات ربیع الثانی میں ہوئی۔2ربیع الثانی3ھ کو اُم المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ کا وصال ہو۔ا ان کی کنیت ام المساکین تھی۔ فقراء و مساکین کو نہایت فیاضی کے ساتھ کھانا کھلایا کرتیں تھیں۔ اس ماہ کے نوافل حسب ذیل ہیں جن کا اہتمام اکثر صوفیاءکرام ؒ کرتے آئے ہیں ۔ 

شب اول کے نوا فل 

 بعض بزرگان دین کا کہنا ہے کہ جب ربیع الثانی کا چاند نظر آجائے تو اس کی شب اول میں بعد نما زِ مغرب آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کی نیت سے پڑھے اور پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکوثر تین بار اور دوسری میں سورۃالکافرون تین بار پھر تیسری چوتھی، پانچویں ، چھٹی ، ساتویں،آٹھویں رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃاخلاص تین تین بار ہر رکعت میں پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کو بے شمار ثواب ملے گا اور بے شمارنیکیوںکا اجر عطا ہوگا۔

 بخشش کا پروانہ

جوا ہر غیبی میں ہے کہ جو اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخوں میں چار رکعت نفل پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلا ص پانچ بار پڑھے۔‘اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں۔ ان شاء اللہ پروردگار عالم روز محشر مغفرت فرمائیں گے۔

جو شخص پورا ماہ بعد نما ز عشاء یہ وظیفہ روزانہ 111 مرتبہ پڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہو گا اور وہ مو ت کے وقت کلمہ پڑھتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو گا۔ بعض بزرگو ں کا کہنا ہے کہ اس وظیفے میں خاتمہ بالخیر کی بے حد تا ثیر ہے۔وظیفہ یہ  ہے۔ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ  تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ o  (سورئہ یوسف:101) 

دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ

ماہ ربیع الثانی بھی نہایت افضل مہینہ ہے اور اس ماہ میں بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنا چاہئے۔

حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ ایک بار حضرت اسرافیل ؑ حضرت نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا جو کوئی ان کلمات سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ وَلَا آِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمَ عَدَدَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ وَمِثْلَ مَاعَلِمَ اللّٰہُکو ایک بار پڑھے گا خدا اسے ان لوگوں کے زمرہ میں لکھے گا جو خدا کی بکثرت یاد کرنے والے ہیں اور وہ رات ودن خدا کی یاد میں لگے رہنے والوں سے بھی افضل ہو جائے گا اور یہ کلمات اس کیلئے جنت میں داخلہ کا ذریعہ بن جائیں گے اور جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں اسی طرح اس کے گناہ جھڑ جائیں گے اور خدا کی اس پر نظر رہے گی اور اس کو دوزخ کا عذاب نہ دے گا ۔ایک اورروایت میں آیا ہے جو کوئی سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم عَدَدَ مَافِی عِلْمِ اللّٰہِ وَدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہِپڑھے گا‘ دنیا اور اہل دنیا چاہے ختم ہو جائیں لیکن اس کے پڑھنے والے کا ثواب نہ ختم ہو گا۔

ربیع الثانی !یہ اسلامی سال کا چو تھا مہینہ ہے اسے ربیع الآخر بھی کہا جا تا ہے۔اس ماہ مبارک میں حضرت زیدؓابن حارث اور حضرت ابو بکر صدیق ؓ شرف اسلام سے بہرہ ور ہوئے۔مہاجرین و انصار میں مواخات ربیع الثانی میں ہوئی۔2ربیع الثانی3ھ کو اُم المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ کا وصال ہو۔ا ان کی کنیت ام المساکین تھی۔ فقراء و مساکین کو نہایت فیاضی کے ساتھ کھانا کھلایا کرتیں تھیں۔ اس ماہ کے نوافل حسب ذیل ہیں جن کا اہتمام اکثر صوفیاءکرام ؒ کرتے آئے ہیں ۔ شب اول کے نوا فل  بعض بزرگان دین کا کہنا ہے کہ جب ربیع الثانی کا چاند نظر آجائے تو اس کی شب اول میں بعد نما زِ مغرب آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کی نیت سے پڑھے اور پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکوثر تین بار اور دوسری میں سورۃالکافرون تین بار پھر تیسری چوتھی، پانچویں ، چھٹی ، ساتویں،آٹھویں رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃاخلاص تین تین بار ہر رکعت میں پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کو بے شمار ثواب ملے گا اور بے شمارنیکیوںکا اجر عطا ہوگا۔ بخشش کا پروانہجوا ہر غیبی میں ہے کہ جو اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخوں میں چار رکعت نفل پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلا ص پانچ بار پڑھے۔‘اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں۔ ان شاء اللہ پروردگار عالم روز محشر مغفرت فرمائیں گے۔جو شخص پورا ماہ بعد نما ز عشاء یہ وظیفہ روزانہ 111 مرتبہ پڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہو گا اور وہ مو ت کے وقت کلمہ پڑھتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو گا۔ بعض بزرگو ں کا کہنا ہے کہ اس وظیفے میں خاتمہ بالخیر کی بے حد تا ثیر ہے۔وظیفہ یہ  ہے۔ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ  تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ o  (سورئہ یوسف:101) دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہماہ ربیع الثانی بھی نہایت افضل مہینہ ہے اور اس ماہ میں بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنا چاہئے۔حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ ایک بار حضرت اسرافیل ؑ حضرت نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا جو کوئی ان کلمات سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ وَلَا آِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمَ عَدَدَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ وَمِثْلَ مَاعَلِمَ اللّٰہُکو ایک بار پڑھے گا خدا اسے ان لوگوں کے زمرہ میں لکھے گا جو خدا کی بکثرت یاد کرنے والے ہیں اور وہ رات ودن خدا کی یاد میں لگے رہنے والوں سے بھی افضل ہو جائے گا اور یہ کلمات اس کیلئے جنت میں داخلہ کا ذریعہ بن جائیں گے اور جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں اسی طرح اس کے گناہ جھڑ جائیں گے اور خدا کی اس پر نظر رہے گی اور اس کو دوزخ کا عذاب نہ دے گا ۔ایک اورروایت میں آیا ہے جو کوئی سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم عَدَدَ مَافِی عِلْمِ اللّٰہِ وَدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہِپڑھے گا‘ دنیا اور اہل دنیا چاہے ختم ہو جائیں لیکن اس کے پڑھنے والے کا ثواب نہ ختم ہو گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 744 reviews.