Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

غیر مسلموں سے حسن سلوک...قسط194...حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا عیسائیوں کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

قرآن وسنت اور تعلیماتِ نبویؐ کا مطالعہ کیا جائےتوپتا چلتا ہے کہ اسلام ازل سے احترامِ انسانیت اور رواداری کا دین ہے۔ اسلامی ریاست میں غیرمسلموں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں،جو مسلمانوں کو حاصل ہیں۔عدل وا نصاف اور حقوق کی ادائیگی میں غیرمسلموں سے کسی قسم کا امتیازی رویہ اور ان پر ظلم و ستم اسلامی تعلیمات کے قطعی منافی ہے۔ نبویؐ‘اہل بیت و صحابہؓ اور عظیم مسلم بادشاہوں کے دور میں انہی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز عدل و انصاف قائم کیا گیا جس کی تاریخ میں بے شمار مثالیں موجود ہیں۔انہیں عظیم مسلم خلفاءمیں حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کا دور حکومت مثالی ہے جس میں اسلامی ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بلا امتیاز رواداری‘ حسن سلوک اور عدل و انصاف قائم کیا گیا۔

ایک مرتبہ دمشق کے عیسائیوں نے حضرت عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ کے دربار میں ایک گرجاگھر کے بارے میں  درخواست کی کہ انہیں واپس دے دیا جائے۔ کیونکہ اس گرجا گھر کو(ان سے پہلےسابقہ دور میں) مسلم امراء میں سے کسی امیر نے قبضہ میں لے لیاتھا۔حضرت عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ نے تحقیق کی جس کے بعد عیسائیوں کی بات سچ ثابت ہو گئی۔چنانچہ آپ ؒنے وہ گرجا گھر ایک مسلمان سے لے کر دوبارہ سے عیسائیوں کے حوالہ کردیا اور فرمایا کہ مسلمانوں کو اسے لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔(فتوح البلدان، فتح مدينة دمشق وأرضها، ص:126، ط: مكتبة الهلال- بيروت)

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا عیسائیوں کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ!قرآن وسنت اور تعلیماتِ نبویؐ کا مطالعہ کیا جائےتوپتا چلتا ہے کہ اسلام ازل سے احترامِ انسانیت اور رواداری کا دین ہے۔ اسلامی ریاست میں غیرمسلموں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں،جو مسلمانوں کو حاصل ہیں۔عدل وا نصاف اور حقوق کی ادائیگی میں غیرمسلموں سے کسی قسم کا امتیازی رویہ اور ان پر ظلم و ستم اسلامی تعلیمات کے قطعی منافی ہے۔ نبویؐ‘اہل بیت و صحابہؓ اور عظیم مسلم بادشاہوں کے دور میں انہی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز عدل و انصاف قائم کیا گیا جس کی تاریخ میں بے شمار مثالیں موجود ہیں۔انہیں عظیم مسلم خلفاءمیں حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کا دور حکومت مثالی ہے جس میں اسلامی ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بلا امتیاز رواداری‘ حسن سلوک اور عدل و انصاف قائم کیا گیا۔ایک مرتبہ دمشق کے عیسائیوں نے حضرت عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ کے دربار میں ایک گرجاگھر کے بارے میں  درخواست کی کہ انہیں واپس دے دیا جائے۔ کیونکہ اس گرجا گھر کو(ان سے پہلےسابقہ دور میں) مسلم امراء میں سے کسی امیر نے قبضہ میں لے لیاتھا۔حضرت عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ نے تحقیق کی جس کے بعد عیسائیوں کی بات سچ ثابت ہو گئی۔چنانچہ آپ ؒنے وہ گرجا گھر ایک مسلمان سے لے کر دوبارہ سے عیسائیوں کے حوالہ کردیا اور فرمایا کہ مسلمانوں کو اسے لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔(فتوح البلدان، فتح مدينة دمشق وأرضها، ص:126، ط: مكتبة الهلال- بيروت)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 738 reviews.