کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے بچوں پر برائیوں کا بہت اثر ہے ۔ بڑا بیٹا چوری، بدکاری ہر غلط کام کرتا ہے‘ اپنی بیوی سے بد زبانی کرتا اوراسے مارتا ہے‘چھوٹا بیٹا بھی غلط راستے پر چل پڑا ہے۔ ان کی ہر برائی پر بندش لگا دیں ۔سیگریٹ سے لے کر شراب کے نشے تک ہر نشے پر ، ان کے برے دوستوں پر، ان کی بد زبانی پر ، چوری بدکاری پر اور ان کے تمام گندے راستے بند کردیں۔ نیٹ کے نشے میں مبتلا ہیں آنکھوں کے گناہ میں مبتلا ہیں، نظر میں حیا نہیں ہے، نا محرم عورتوں کو دیکھ کر بد نگاہی کرتے ہیں ، براہ مہربانی ان سب پر بندش لگا دیں تا کہ یہ گناہوں کی زندگی سے نکل آئیں۔(ش،ب، ڈیرہ اسماعیل خان)
عمل:آپ اپنے بیٹوں کی نیت سے روزانہ یَاخَافِضُ یَاقَادِرُ 121 مرتبہ پڑھ کر مرغی یا بڑے جانور کے گوشت کے ایک ٹکڑے پر دم کر کے چیل کوؤں کو ڈال دیں۔چند دن نہ گزریں گے کہ آپ کو اس عمل کی طاقت اور تاثیر نظر آنا شروع ہو جائے گی اور آپ کے بیٹوں کی تمام بری عادتوں اور گناہوں پر بندش لگ جائے گی اور انہیں نیک کاموں کی طرف رغبت ہونے لگے گی۔یہ عمل آپ ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔یقین اور مستقل مزاجی شرط ہے۔
عمل کا ہدیہ:اس عمل کے چالیس دن بعد حسب توفیق مٹھائی لے کر اس پر اول و آخر درود پاک کے ساتھ چند باریہی دو اسم پڑھ کر تقسیم کر دیں۔اس عمل کا ثواب حضرت جعفر طیارؓاور حضورﷺ کے گھرانے(حضورﷺ کی بیویاں‘بیٹیاں‘بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کی اروح مبارک کو ہدیہ کردیں۔
نوٹ:یہ ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔ قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے بچوں پر برائیوں کا بہت اثر ہے ۔ بڑا بیٹا چوری، بدکاری ہر غلط کام کرتا ہے‘ اپنی بیوی سے بد زبانی کرتا اوراسے مارتا ہے‘چھوٹا بیٹا بھی غلط راستے پر چل پڑا ہے۔ ان کی ہر برائی پر بندش لگا دیں ۔سیگریٹ سے لے کر شراب کے نشے تک ہر نشے پر ، ان کے برے دوستوں پر، ان کی بد زبانی پر ، چوری بدکاری پر اور ان کے تمام گندے راستے بند کردیں۔ نیٹ کے نشے میں مبتلا ہیں آنکھوں کے گناہ میں مبتلا ہیں، نظر میں حیا نہیں ہے، نا محرم عورتوں کو دیکھ کر بد نگاہی کرتے ہیں ، براہ مہربانی ان سب پر بندش لگا دیں تا کہ یہ گناہوں کی زندگی سے نکل آئیں۔(ش،ب، ڈیرہ اسماعیل خان) عمل:آپ اپنے بیٹوں کی نیت سے روزانہ یَاخَافِضُ یَاقَادِرُ 121 مرتبہ پڑھ کر مرغی یا بڑے جانور کے گوشت کے ایک ٹکڑے پر دم کر کے چیل کوؤں کو ڈال دیں۔چند دن نہ گزریں گے کہ آپ کو اس عمل کی طاقت اور تاثیر نظر آنا شروع ہو جائے گی اور آپ کے بیٹوں کی تمام بری عادتوں اور گناہوں پر بندش لگ جائے گی اور انہیں نیک کاموں کی طرف رغبت ہونے لگے گی۔یہ عمل آپ ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔یقین اور مستقل مزاجی شرط ہے۔عمل کا ہدیہ:اس عمل کے چالیس دن بعد حسب توفیق مٹھائی لے کر اس پر اول و آخر درود پاک کے ساتھ چند باریہی دو اسم پڑھ کر تقسیم کر دیں۔اس عمل کا ثواب حضرت جعفر طیارؓاور حضورﷺ کے گھرانے(حضورﷺ کی بیویاں‘بیٹیاں‘بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کی اروح مبارک کو ہدیہ کردیں۔نوٹ:یہ ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔ قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں