Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ تحفہ میں آپ کیلئے لائی ہوں‘ قبول کیجئے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

میری بہن کی شادی کو تین سال ہو چکے تھے آج تک اس کے شوہر نے اسے عام حالات کے علاوہ عید پر بھی کوئی تحفہ نہ دیا اور نہ ہی شاپنگ وغیرہ کروائی۔حالانکہ اس کےسسرال والے صاحب استطاعت گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں‘اللہ تعالیٰ نے انہیں مال ودولت سے خوب نوازا ہے۔بیرون ملک میقم ہیں اور کاروبار بھی وہی پر ہے۔جب بھی عید کا تہوار آتا تو وہ بہت مایوس ہو جاتی کیونکہ ان کا شوہر باقی سب گھر والوں کوشاپنگ کرواتا‘گفٹ لے کر دیتا مگر وہ صرف دیکھتی رہ جاتی‘اگر کبھی کبھار ان کا شوہر سال میں کوئی ایک آدھ ابر چیز لے دیتا تو پھر سارا سال احسان جتلاتے رہتے۔

بہن کا غم سن کر میں بھی آبدیدہ ہو گئی

ان کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا مگر گزشتہ چند ماہ سے بہت زیادہ لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ایک دن وہ گھر آئی اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم سنا رہی تھی اور سناتے سناتے اس قدر رونے لگی کہ ان سے بولا بھی نہیں جا رہا تھا۔ ان کی یہ حالت دیکھ کر بہت ترس آیا اور میں بھی آبدیدہ ہو گئی۔

 اللہ تعالیٰ سے مانگنے لگی کہ یا اللہ کوئی ایسی راہ دکھا کہ میری بہن کا شوہر اس سے بے پناہ محبت کرنے لگے ‘جیسے گھر کے دوسرے افراد کا خیال رکھتا ہے اس کا خیال بھی رکھنا شروع کر دے۔ابھی چند روزگزرےتھے کہ عبقری کے یوٹیوب چینل پر آپ کی ویڈیو دیکھی جس میں آپ نے اس آیتِ قرآنی وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَلِــیًّا وَّکَفٰی بِاللّٰہِ نَصِیْرًا (سورہ نسا45) کا فائدہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ شوہر کو جتنا مرید بنانا ہو اتنی زیادہ تعداد میں یہ آیت پڑھیں۔زوجین میں بے پناہ محبت پیدا کرنے کے لئے آپ نے سارادن مسلسل یہ آیت پڑھنے کے لئے بتائی۔ میں نے اپنی بہن سے کہا کہ آپ بھی شیخ الوظائف کا بتایا ہوا ایک عمل کرو۔ان شاءاللہ یہی تمہارا شوہر تم سےاچھا سلوک اور بے پناہ پیارومحبت سے رہے گا۔

آیت پڑھی اورپتھر دل پگھل گیا

بہن نے جب اس آیت کا ورد شروع کیا تو اس وقت عید الاضحیٰ آنے میں ابھی تین دن باقی تھے۔آیت کا ورد کرتے ہوئے ابھی پہلا دن تھا‘ شام کو جب ان کے شوہر گھر آئے تو مہندی ‘ چوڑیاں اور بہترین خوبصورت سوٹ بھی لے کر آئے‘بہن نے سمجھا شاید یہ کسی اور کے لئے ہے مگر ان کے شوہر کہنے لگے کہ یہ عید کا تحفہ میں تمہارے لیے لایا ہوں۔ میری بہن تو دیکھتی ہی رہ گئی اورحیران و پریشان ہو گئی کہ یہ پتھر کیسے پگھل گیا۔ اگلے دن بہن کی کال آئی اور انہوں نے یہ بات ہمیں بتائی۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور انہیں بتایاکہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ شیخ الوظائف کوئی تسبیح، وظائف یا عمل دیں اور ہم یقین کے ساتھ آزمائیں اور وہ کام نہ کرے۔وہ بہت زیادہ خوش تھی‘ اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔بہن نے اس آیت کا ورد جاری رکھا ہوا ہے جس سے ان کا شوہر بہت زیادہ محبت کرنے لگا ہے۔آپ نے ہم سب کو اللہ کے قریب کر دیا۔ اللہ سے مانگنا سکھایا، اللہ سے گہری دوستی کروائی۔ اللہ آپ کو، آپ کی نسلوں کو، آپ کے اہل و عیال کو حفاظت میں رکھے۔

میری بہن کی شادی کو تین سال ہو چکے تھے آج تک اس کے شوہر نے اسے عام حالات کے علاوہ عید پر بھی کوئی تحفہ نہ دیا اور نہ ہی شاپنگ وغیرہ کروائی۔حالانکہ اس کےسسرال والے صاحب استطاعت گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں‘اللہ تعالیٰ نے انہیں مال ودولت سے خوب نوازا ہے۔بیرون ملک میقم ہیں اور کاروبار بھی وہی پر ہے۔جب بھی عید کا تہوار آتا تو وہ بہت مایوس ہو جاتی کیونکہ ان کا شوہر باقی سب گھر والوں کوشاپنگ کرواتا‘گفٹ لے کر دیتا مگر وہ صرف دیکھتی رہ جاتی‘اگر کبھی کبھار ان کا شوہر سال میں کوئی ایک آدھ ابر چیز لے دیتا تو پھر سارا سال احسان جتلاتے رہتے۔بہن کا غم سن کر میں بھی آبدیدہ ہو گئیان کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا مگر گزشتہ چند ماہ سے بہت زیادہ لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ایک دن وہ گھر آئی اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم سنا رہی تھی اور سناتے سناتے اس قدر رونے لگی کہ ان سے بولا بھی نہیں جا رہا تھا۔ ان کی یہ حالت دیکھ کر بہت ترس آیا اور میں بھی آبدیدہ ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ سے مانگنے لگی کہ یا اللہ کوئی ایسی راہ دکھا کہ میری بہن کا شوہر اس سے بے پناہ محبت کرنے لگے ‘جیسے گھر کے دوسرے افراد کا خیال رکھتا ہے اس کا خیال بھی رکھنا شروع کر دے۔ابھی چند روزگزرےتھے کہ عبقری کے یوٹیوب چینل پر آپ کی ویڈیو دیکھی جس میں آپ نے اس آیتِ قرآنی وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَلِــیًّا وَّکَفٰی بِاللّٰہِ نَصِیْرًا (سورہ نسا45) کا فائدہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ شوہر کو جتنا مرید بنانا ہو اتنی زیادہ تعداد میں یہ آیت پڑھیں۔زوجین میں بے پناہ محبت پیدا کرنے کے لئے آپ نے سارادن مسلسل یہ آیت پڑھنے کے لئے بتائی۔ میں نے اپنی بہن سے کہا کہ آپ بھی شیخ الوظائف کا بتایا ہوا ایک عمل کرو۔ان شاءاللہ یہی تمہارا شوہر تم سےاچھا سلوک اور بے پناہ پیارومحبت سے رہے گا۔آیت پڑھی اورپتھر دل پگھل گیابہن نے جب اس آیت کا ورد شروع کیا تو اس وقت عید الاضحیٰ آنے میں ابھی تین دن باقی تھے۔آیت کا ورد کرتے ہوئے ابھی پہلا دن تھا‘ شام کو جب ان کے شوہر گھر آئے تو مہندی ‘ چوڑیاں اور بہترین خوبصورت سوٹ بھی لے کر آئے‘بہن نے سمجھا شاید یہ کسی اور کے لئے ہے مگر ان کے شوہر کہنے لگے کہ یہ عید کا تحفہ میں تمہارے لیے لایا ہوں۔ میری بہن تو دیکھتی ہی رہ گئی اورحیران و پریشان ہو گئی کہ یہ پتھر کیسے پگھل گیا۔ اگلے دن بہن کی کال آئی اور انہوں نے یہ بات ہمیں بتائی۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور انہیں بتایاکہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ شیخ الوظائف کوئی تسبیح، وظائف یا عمل دیں اور ہم یقین کے ساتھ آزمائیں اور وہ کام نہ کرے۔وہ بہت زیادہ خوش تھی‘ اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔بہن نے اس آیت کا ورد جاری رکھا ہوا ہے جس سے ان کا شوہر بہت زیادہ محبت کرنے لگا ہے۔آپ نے ہم سب کو اللہ کے قریب کر دیا۔ اللہ سے مانگنا سکھایا، اللہ سے گہری دوستی کروائی۔ اللہ آپ کو، آپ کی نسلوں کو، آپ کے اہل و عیال کو حفاظت میں رکھے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 725 reviews.