Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

معذور تھا‘ان کلمات نے پائوں پر کھڑا کر دیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میںبچپن سے پولیو کے مرض کا شکار تھا جس کی وجہ سے ایک ٹانگ معذور ہو گئی۔اس کے علاوہ اکثر ناف چڑھ جاتی تھی جس وجہ سے مزید صحت خراب ہو جاتی۔ادویات کھا کھا کر عاجز آچکا تھا‘ جب موسم سرد ہوتا تو ادویات کے بغیر چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا۔اس کے علاوہ نماز پڑھتے ہوئے بہت مشکل پیش آتی تھی‘جب بھی رمضان میں تروایح پڑھنے لگتا تو بیماری آڑے آجاتی۔کبھی کھڑے ہو کر‘ کبھی بیٹھ کر‘کبھی دوزانوں ہو کر اور کبھی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا تھا۔ اس بیماری کی وجہ سے ہر لمحہ ہر گھڑی تکلیف میں گزرتی تھی۔میری بھی خواہش تھی کہ میں بھی عام انسانوں کی طرح نارمل زندگی گزاروں مگر اب یہ بات نا ممکن نظر آنے لگی تھی‘مختلف علاج معالجےکروا کرواکر تھک چکا تھا مگر کہیں سے بھی شفاء نہیں مل رہی تھی۔ چند سال پہلے عبقری سے متعارف ہوا‘ایک دن روحانی محفل سن رہا تھا جس میں آپ نے رکوع کے بعد کھڑے ہو کر رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ کے بعد حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ پڑھنے کے فوائد بتاتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص ان کلمات کو پڑھتا ہے تو ناف سے لے کر پائوں تک کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔اس دن سے پھر ہر نماز کی ہر رکعت میںیہ کلمات پڑھنا شروع کر دئیے۔اس عمل کا فوری رزلٹ ملنا شروع ہو ا۔الحمدللہ5 سال ہو چکے ہیں آج تک نہ تو میں نے ٹانگ درد کی دوائی لی اور نہ ہی کبھی ناف چڑھی۔اب میں آسانی اور سہولت کے ساتھ نماز بھی کھڑے ہوکر پڑھتا ہو ں‘حتیٰ کے اس عمل کی وجہ سے ہی رمضان المبارک کا سارا مہینہ نماز تراویح بھی الحمدللہ اب کھڑے ہو کر ادا کرتا ہوں۔یہ سب اس مبارک عمل کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا جو شیخ الوظائف کے ذریعے مجھ تک پہنچا۔

تصدق حسین، راولپنڈی

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 690 reviews.