محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں ‘امید کرتی ہوں میری طرح قارئین بھی ان سے نفع پائیں گے۔
قبض کے لئے مفید ٹوٹکہ
اگر کوئی شخص قبض کا شکار ہو یا گیس کا مسئلہ ہو تو اس صورت میں اجوائن1چٹکی، پودینہ 1چٹکی اورسنا مکی 2چٹکی کو ڈیرھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر قہوہ بنا لیں اور استعمال کریں۔اگر مرض زیادہ ہو تو قہوہ کا استعمال دن میں چند بار وقفہ وقفہ سے کریں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
بلڈ پریشر اور گیس کے لئے
بلڈ پریشر کے مرض کے لئے دو نسخے ہیں اگربلڈ پریشر کے ساتھ گیس کا مرض بھی ہو تو لہسن کی5 پوتھیاں حسب ضرورت شہد میں ڈال کرڈیڑھ کپ گرم پانی میں ملاکر بطور قہوہ استعمال کریں۔اگر صرف بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو یعنی گیس کا مرض نہ ہو تو سفیدزیرہ2چٹکی اور چھوٹی الائچی 5عدد پیس کر ڈیڑھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر دن میں چند بار استعمال کریں‘شفاء مل جائے گی‘ ان شاءاللہ۔
نظر اتارنے کا صحیح طریقہ
سات عدد لال مرچیں لے کر جسے نظر لگی ہو تواس کے سر کے اوپر سے ارد گرد سات مرتبہ اینٹی کلاک وائز(یعنی گھڑی کی سوئی جس طرف گھومتی ہے اس کی الٹی طرف گھمائیں ) گھمائیں اور انہیں چولہے پر جلا دیں‘ سر کے اوپر سے ایسے نظر اترے گی کیونکہ نظر کو کھولنا ہے مزید بند نہیں کرنا۔ یہ صحیح طریقہ ہے نظر اتارنے کا۔ آج کل کلاک وائز گھمانے کا رواج بہت عام ہوچکا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عبقری کے ذریعے اس بات کو عام کروںتاکہ سب کو معلوم ہوجائے۔اسی طرح ہانڈی پکاتے وقت چمچ کو بھی کوشش کریںاینٹی کلاک وائز گھمایا جائے یعنی جو بھی کام اینٹی کلاک وائز کیا جائے گا اس میں برکت ہوگی ان شاءاللہ۔(انیلا‘ جھنگ)
کالے کتے کو سوئیاں کھلائیں‘ کھانسی بھگائیں!
اگر کالی کھانسی ہو اور نہ جارہی ہو تو دودھ میں میٹھی سویاں پکائیںاس کو اسی برتن میں کھائیں اور جو جوٹھا بچ جائے وہ کالے کتے کو ڈال دیں وہ کھائے گا اور آپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔ ایک عزیز نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تو بہت ہی فائدہ ہوا، ان کے ایک بیٹے اور بھانجے کو یہ مسئلہ ہوا تھا جو اس ٹوٹکے کے استعمال سےٹھیک ہو گئے۔
میری اب نماز قضاء نہیں ہوتی
پہلے نماز میں خشوع خضوع نہیں ملتا تھااور اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی تھی ۔جب سے رات کو سونے سے پہلے تصور میں اللہ کا نام دل کے ڈھکن میں رکھنا شروع کیا ہےمیری فجر کی نماز قضاء نہیں ہوئی ۔نماز میں خشوع خضوع اور دھیان ملنا شروع ہو گیا ہے‘نیندبھی سکون سے آتی ہے۔
انگلی سے بازو پر لکھیں‘ گمشدہ چیز مل جائےگی
اگر کسی کی کوئی چیز گم جائے‘تلاش کرنے کے باوجود نہ ملے تو تو یَاجَامِعُ کوکسی قلم کے ساتھ کسی صاف چیز یا شہادت کی انگلی کے ساتھ بازو کے اوپر لکھیں تو اس سےگم شدہ چیز فوراًمل جاتی ہے۔یہ عمل میرا بار ہا کا آزمودہ عمل ہے ۔
مچھر،مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے
اگر کسی کے گھر میں مچھر،مکھیوں کی بھر مار ہوتو اس سے نجات کے لئے یہ آیت مبارکہ بہت پُر تاثیر ہے۔ہمارے گھر میںمچھر،مکھیاں بہت زیادہ تھیں ختم ہی نہیں ہو رہی تھیں جب سےیہ آیت مبارکہ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (الصفٰت 79) پڑھنا شروع کی تب سے مچھر ،مکھیاں گھر سے دور بھاگنا شروع ہوگئی ہیں اور اب ان سے مکمل نجات مل چکی ہے۔ (کاشف‘ راولپنڈی)
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں ‘امید کرتی ہوں میری طرح قارئین بھی ان سے نفع پائیں گے۔قبض کے لئے مفید ٹوٹکہاگر کوئی شخص قبض کا شکار ہو یا گیس کا مسئلہ ہو تو اس صورت میں اجوائن1چٹکی، پودینہ 1چٹکی اورسنا مکی 2چٹکی کو ڈیرھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر قہوہ بنا لیں اور استعمال کریں۔اگر مرض زیادہ ہو تو قہوہ کا استعمال دن میں چند بار وقفہ وقفہ سے کریں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔ بلڈ پریشر اور گیس کے لئےبلڈ پریشر کے مرض کے لئے دو نسخے ہیں اگربلڈ پریشر کے ساتھ گیس کا مرض بھی ہو تو لہسن کی5 پوتھیاں حسب ضرورت شہد میں ڈال کرڈیڑھ کپ گرم پانی میں ملاکر بطور قہوہ استعمال کریں۔اگر صرف بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو یعنی گیس کا مرض نہ ہو تو سفیدزیرہ2چٹکی اور چھوٹی الائچی 5عدد پیس کر ڈیڑھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر دن میں چند بار استعمال کریں‘شفاء مل جائے گی‘ ان شاءاللہ۔نظر اتارنے کا صحیح طریقہ سات عدد لال مرچیں لے کر جسے نظر لگی ہو تواس کے سر کے اوپر سے ارد گرد سات مرتبہ اینٹی کلاک وائز(یعنی گھڑی کی سوئی جس طرف گھومتی ہے اس کی الٹی طرف گھمائیں ) گھمائیں اور انہیں چولہے پر جلا دیں‘ سر کے اوپر سے ایسے نظر اترے گی کیونکہ نظر کو کھولنا ہے مزید بند نہیں کرنا۔ یہ صحیح طریقہ ہے نظر اتارنے کا۔ آج کل کلاک وائز گھمانے کا رواج بہت عام ہوچکا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عبقری کے ذریعے اس بات کو عام کروںتاکہ سب کو معلوم ہوجائے۔اسی طرح ہانڈی پکاتے وقت چمچ کو بھی کوشش کریںاینٹی کلاک وائز گھمایا جائے یعنی جو بھی کام اینٹی کلاک وائز کیا جائے گا اس میں برکت ہوگی ان شاءاللہ۔(انیلا‘ جھنگ)کالے کتے کو سوئیاں کھلائیں‘ کھانسی بھگائیں!اگر کالی کھانسی ہو اور نہ جارہی ہو تو دودھ میں میٹھی سویاں پکائیںاس کو اسی برتن میں کھائیں اور جو جوٹھا بچ جائے وہ کالے کتے کو ڈال دیں وہ کھائے گا اور آپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔ ایک عزیز نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تو بہت ہی فائدہ ہوا، ان کے ایک بیٹے اور بھانجے کو یہ مسئلہ ہوا تھا جو اس ٹوٹکے کے استعمال سےٹھیک ہو گئے۔میری اب نماز قضاء نہیں ہوتیپہلے نماز میں خشوع خضوع نہیں ملتا تھااور اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی تھی ۔جب سے رات کو سونے سے پہلے تصور میں اللہ کا نام دل کے ڈھکن میں رکھنا شروع کیا ہےمیری فجر کی نماز قضاء نہیں ہوئی ۔نماز میں خشوع خضوع اور دھیان ملنا شروع ہو گیا ہے‘نیندبھی سکون سے آتی ہے۔انگلی سے بازو پر لکھیں‘ گمشدہ چیز مل جائےگیاگر کسی کی کوئی چیز گم جائے‘تلاش کرنے کے باوجود نہ ملے تو تو یَاجَامِعُ کوکسی قلم کے ساتھ کسی صاف چیز یا شہادت کی انگلی کے ساتھ بازو کے اوپر لکھیں تو اس سےگم شدہ چیز فوراًمل جاتی ہے۔یہ عمل میرا بار ہا کا آزمودہ عمل ہے ۔ مچھر،مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے اگر کسی کے گھر میں مچھر،مکھیوں کی بھر مار ہوتو اس سے نجات کے لئے یہ آیت مبارکہ بہت پُر تاثیر ہے۔ہمارے گھر میںمچھر،مکھیاں بہت زیادہ تھیں ختم ہی نہیں ہو رہی تھیں جب سےیہ آیت مبارکہ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (الصفٰت 79) پڑھنا شروع کی تب سے مچھر ،مکھیاں گھر سے دور بھاگنا شروع ہوگئی ہیں اور اب ان سے مکمل نجات مل چکی ہے۔ (کاشف‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں