محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کے لئے‘عبقری اوراس کے معاونین کے لئے جتنی بھی دعائیں کی جائیں کم ہیں۔آج کے موجود دور میں جس خوش اسلوبی کے ساتھ آپ دن رات مخلوق خدا میں خیر ‘برکت اور شفاء کا سچا پیغام دینے میں پیش پیش ہیں اس کی مثال بہت کم نظر آتی ہے۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین! جب سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا تب سے لے کر آج تک اس سے بے شمار فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور الحمدللہ عبقری کی روایت اور سبق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان فوائد کو صرف خود تک محدود نہیں رکھا بلکہ دوسروں کو بھی مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔ یوں تو آپ کے بتائے ہوئے اورعبقری رسالہ میں شائع ہونے والے قارئین کے بہت سے نسخہ جات سے فوائد پائے ہیں مگر آج ایک ٹوٹکہ جس کو استعمال کرنے سے مجھے بہت فائدہ ہوااور کئی لوگوں کو بھی بتایا جس سے انہیں بھی بہترین نتائج ملے‘ اس بارے میں لکھنا چاہوں گی۔ مجھے بے خوابی کا مسئلہ رہتا تھا‘سارا دن کام کاج کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی‘ جسم بوجھل سا ہو جاتا تھا جس وجہ سے رات نیند بھی دیر سے آتی تھی۔ایک دن عبقری رسالہ میں اس مسئلہ کے حل کے لئے پائوں کے تلوئوں کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا کہ رات بستر پر لیٹتے وقت تین سے پانچ منٹ کیلئے سرسوں یا زیتون کے تیل سے دونوں پائوں کے تلوئوں کی اچھی طرح مالش کریں۔ایسا کرنے سے بھر پور نیند آتی ہے اور جسم بالکل فریش ہوجاتا ہے۔اس نسخہ کے فوائد پڑھے تو پھر میں نے اسے آزمانے کی ٹھان لی۔ اس نسخے کو آزمانا شروع کیا واقعی کمال ہو گیا۔اب اتنی اچھی نیند آتی ہے کہ پہلے فجر کی نماز میں جاگنے کیلئے دو الارم لگانے پڑتے تھے مگر اب نیند پوری ہو جاتی ہے اور خود ہی وقت پر آنکھ کھل جاتی ہے۔ واقعی یہ کمال ہے۔ دماغ کو ایک سکون سا مل جاتا ہے اور بے حد گہری اور پُرسکون نیند آتی ہے اب تو الحمدللہ اس مالش کے بغیر چین نہیں آتا یعنی عادت پکی ہو گئی ہے۔ قارئین آپ بھی آزمائیں میٹھی اور پُرسکون نیند سے لطف اندوز ہوں۔
بنت حنیف‘گجرات
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں