Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خواتین کے ذاتی مسائل اور ان کا گھریلو حل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

بچے کے مسئلہ کا آسان حل بتائیے

میرے چھوٹے بیٹے کو جسمانی طور پر خشکی ہے‘ کئی لوشن اور تیل استعمال کیے مگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا، براہ مہربانی اس کاکوئی آسان سا حل بتایئے؟(آفرین‘کوئٹہ)

مشورہ:جسمانی خشکی کو دُور کرنے کے لئےکسی بھی معیاری گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر چند دن جسم پر مالش کی جائے تو اس سے جسمانی خشکی دُور ہو جائے گی۔

چمکدار دانت

 میرے دانت بہت خراب ہیں،میں چاہتی ہوں کہ یہ بالکل سفید نظر آئیں۔ ٹوتھ پیسٹ بھی اچھااستعمال کرتی ہوں مگر پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا۔(مریم، حیدرآباد)

مشورہ: آپ سب سے پہلے اپنے ٹوتھ برش کو لیموں میں بھگوئیں پھر سوڈا بائی کاربونیٹ (میٹھا سوڈا) میں ڈبو دیں اس کے بعد آپ اپنے دانتوں پر یہ برش کریں گی توچند دن میں ہی آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔

بالوں کی مضبوطی

 شہر سے دورایک گائوں میں رہتی ہوں جہاں جدید سامان اور معیاری چیزیں نہیں ملتیں۔ بالوں کی مضبوطی اور بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے کوئی ایسی ترکیب بتائیں جو میں اپنے گائوں میں رہ کر استعمال کر سکوں؟(نوشین‘ضلع قصور)

مشورہ:یہ  کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ سرسوں کی کھل (پنسار یاجہاں سرسوںکا تیل نکالاجاتاہے مل جاتی ہے)کا پانی نتھار کر سر دھویا کریں ۔اس سےآپ کے بال توقعات سے بھی زیادہ بے حد مضبوط اور چمکیلے ہو جائیں گے۔

زیورات کی چمک دمک

میرے پاس نقرئی زیور ہیں، ان کو اگر میں خود صاف کرنا چاہوں تو کیا کروں؟میں نے کپڑے سے صاف کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس سے وہ صاف نہیں ہوتے اورمٹی وغیرہ کے جمے ہوئے داغ بھی نظر آتے ہیں۔(سعدیہ ، ملتان)

مشورہ:  ان زیورات کو پھٹے ہوئے دودھ میں ڈال کر دو گھنٹے تک چھوڑ دیں پھر نکال کر خشک کر لیں۔ایسا کرنے سے ان کے داغ دھبے بھی دُور ہو جائیں گے اور زیورات کی چمک دمک بھی بڑھ جائے گی۔

انڈوںکو محفوظ کریں

مجھے انڈوں کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے کا طریقہ بتا دیں جس سے انڈے خراب نہ ہوں ۔(شمائلہ علی، لاہور)

مشورہـ:  انڈوں کو زیادہ دن تک محفوظ کرنے کے لئےپہلے پانی کو کسی برتن میں اچھی طرح اُبال کر اُتار لیں پھر جتنے انڈے محفوظ کرنے ہوں اس پانی میں ڈال دیں اس سے انڈے کی اندرونی جھلی پک جائے گی۔اس سے ہوا انڈے کے اندر داخل نہیں ہو سکے گی پھر انڈے خشک کر کے ان کو کسی ڈبے یا برتن وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔اس سے انڈے زیادہ دن تک محفوظ رہیں گے اور خراب نہیں ہوں گے۔

کانوں کی صفائی

 کانوں کی میل صاف کرنے کیلئے کچھ بتائیں، بڑی نوازش ہوگی‘کیونکہ میرے ساتھ اکثر یہ مسئلہ رہتا ہے‘اچھی طرح صاف کرنے کے باوجود بھی میل ختم نہیں ہوتی۔(ج‘صوابی)

جواب:آپ کے اس مسئلہ کے لئے مجرب نسخہ ہے۔ میٹھا سوڈا تین ماشے کو ایک تولہ گلیسرین میں حل کر کے اس میں آدھا چھٹانک گرم پانی مکس کریں۔ اس مکسچر کے دوسے تین قطرے کان میں ٹپکا لیا کریں اس سے کانوں کی میل باہر آ جائے گی اور کان بالکل صاف ہو جائیں گے۔

بچے کے مسئلہ کا آسان حل بتائیےمیرے چھوٹے بیٹے کو جسمانی طور پر خشکی ہے‘ کئی لوشن اور تیل استعمال کیے مگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا، براہ مہربانی اس کاکوئی آسان سا حل بتایئے؟(آفرین‘کوئٹہ)مشورہ:جسمانی خشکی کو دُور کرنے کے لئےکسی بھی معیاری گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر چند دن جسم پر مالش کی جائے تو اس سے جسمانی خشکی دُور ہو جائے گی۔چمکدار دانت میرے دانت بہت خراب ہیں،میں چاہتی ہوں کہ یہ بالکل سفید نظر آئیں۔ ٹوتھ پیسٹ بھی اچھااستعمال کرتی ہوں مگر پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا۔(مریم، حیدرآباد)مشورہ: آپ سب سے پہلے اپنے ٹوتھ برش کو لیموں میں بھگوئیں پھر سوڈا بائی کاربونیٹ (میٹھا سوڈا) میں ڈبو دیں اس کے بعد آپ اپنے دانتوں پر یہ برش کریں گی توچند دن میں ہی آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔بالوں کی مضبوطی شہر سے دورایک گائوں میں رہتی ہوں جہاں جدید سامان اور معیاری چیزیں نہیں ملتیں۔ بالوں کی مضبوطی اور بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے کوئی ایسی ترکیب بتائیں جو میں اپنے گائوں میں رہ کر استعمال کر سکوں؟(نوشین‘ضلع قصور)مشورہ:یہ  کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ سرسوں کی کھل (پنسار یاجہاں سرسوںکا تیل نکالاجاتاہے مل جاتی ہے)کا پانی نتھار کر سر دھویا کریں ۔اس سےآپ کے بال توقعات سے بھی زیادہ بے حد مضبوط اور چمکیلے ہو جائیں گے۔زیورات کی چمک دمکمیرے پاس نقرئی زیور ہیں، ان کو اگر میں خود صاف کرنا چاہوں تو کیا کروں؟میں نے کپڑے سے صاف کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس سے وہ صاف نہیں ہوتے اورمٹی وغیرہ کے جمے ہوئے داغ بھی نظر آتے ہیں۔(سعدیہ ، ملتان)مشورہ:  ان زیورات کو پھٹے ہوئے دودھ میں ڈال کر دو گھنٹے تک چھوڑ دیں پھر نکال کر خشک کر لیں۔ایسا کرنے سے ان کے داغ دھبے بھی دُور ہو جائیں گے اور زیورات کی چمک دمک بھی بڑھ جائے گی۔انڈوںکو محفوظ کریںمجھے انڈوں کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے کا طریقہ بتا دیں جس سے انڈے خراب نہ ہوں ۔(شمائلہ علی، لاہور)مشورہـ:  انڈوں کو زیادہ دن تک محفوظ کرنے کے لئےپہلے پانی کو کسی برتن میں اچھی طرح اُبال کر اُتار لیں پھر جتنے انڈے محفوظ کرنے ہوں اس پانی میں ڈال دیں اس سے انڈے کی اندرونی جھلی پک جائے گی۔اس سے ہوا انڈے کے اندر داخل نہیں ہو سکے گی پھر انڈے خشک کر کے ان کو کسی ڈبے یا برتن وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔اس سے انڈے زیادہ دن تک محفوظ رہیں گے اور خراب نہیں ہوں گے۔کانوں کی صفائی کانوں کی میل صاف کرنے کیلئے کچھ بتائیں، بڑی نوازش ہوگی‘کیونکہ میرے ساتھ اکثر یہ مسئلہ رہتا ہے‘اچھی طرح صاف کرنے کے باوجود بھی میل ختم نہیں ہوتی۔(ج‘صوابی)جواب:آپ کے اس مسئلہ کے لئے مجرب نسخہ ہے۔ میٹھا سوڈا تین ماشے کو ایک تولہ گلیسرین میں حل کر کے اس میں آدھا چھٹانک گرم پانی مکس کریں۔ اس مکسچر کے دوسے تین قطرے کان میں ٹپکا لیا کریں اس سے کانوں کی میل باہر آ جائے گی اور کان بالکل صاف ہو جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 664 reviews.