Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

45 سال پرانا خاندانی مسئلہ روحانی دَم سے حل!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میںگزشتہ سات سال سےعبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اور اب اسم اعظم کے دم کے لئے تسبیح خانہ بھی آتا ہوں۔ ہمارے خاندان میں جائیداد کا مسئلہ 45 سال سے چل رہا تھا جس میں کئی مرتبہ جرگہ ہوا اور عدالت میں دو مرتبہ کیس بھی جیتا جو گزشتہ گیارہ سال سے چل رہا تھا۔ ہمارے مخالف لوگ کالاجادو اور علاقہ کے بااثر لوگوں سے لڑائی جھگڑا کروا کے بہت تنگ کرتے تھے تاکہ ہم زمین فروخت نہ کر سکیں اور پھر نیا کیس کردیتے۔ جنوری 2021ء کے اسمِ اعظم کے دَم میں اس نیت سے شامل ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہمارا عدالت میں جوکیس چل رہا ہے اس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو جائے اور مخالفوں سے ہماری جان بھی چھوٹ جائے۔ چند دن بعد عدالت میں ہماری پیشی تھی،میں اور میری والدہ عدالت میں پیش ہوئے‘ جج صاحب کے سامنے اپنا سارا مسئلہ پیش کیا اور دوسری طرف مخالف لوگوں نے ہمارے اوپر غلط الزام لگائے۔ اسمِ اعظم کے دَم کے صدقے سے اللہ پاک نے جج صاحب کے ذریعے ہمارے حق میں فیصلہ سنا دیا اور ہماری زمین کی نیلامی کے آرڈر ہو گئے جو کہ ہمارے حق میں تھے۔اسم اعظم کے ایک دم سے ہمارا 45 سالہ پرانا مسئلہ حیران کن طور پر حل ہو گیا،اسم اعظم کے دم والے ڈبے کے پیکیجز سےبھی بہت فوائد مل رہے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے۔ روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسے پریشانی اور ڈپریشن کے مسئلہ حل ہوا۔روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!معدہ کی بیماری تھی جو اس نمک سے ختم ہوئی۔ روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!اس ماچس کے جلانے سے حاسدین کی سازشوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی!اس پانی کے استعمال سے جادو کے وار ختم ہوئے۔ روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!ان چیزوں کو گھر کے راشن میں مکس کر کے استعمال کرنے سے کھانے میں لذت اور برکت نصیب ہوئی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے : ہمارے ایک عزیز رشتہ دار جنہیں بے اولادی کا مسئلہ تھا ‘انہیں اس عمل کی وجہ سے اولاد کی امید لگ گئی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ان تعویذات کو جسم پر پھیرنے سے سرکا بھاری رہنا ختم ہوا‘شیطانی خواب آنا بھی بند ہو گئے۔ روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی !اس اگر بتی کو گھر میں لگانے سےگھریلو ناچاقیاں‘ آپس کی نفرتیں ختم ہوئی ہیں۔آپس میں محبت اور رواداری کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 663 reviews.