فرمان حضرت زید بن ارقمؓ
حضرت زید بن ارقمؓ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ہم(صحابہؓ) ذات الجنب (پھیپھڑوں کی بیماری) کا علاج قسط اور زیتون کے تیل سے کریں (ترمذی) ایک اور روایت میں صحابی رسول ﷺ حضرت جابرؓ روایت ہے جس کا مفہوم ہے کہ اگر کسی کے گلے میں سوزش ہوجائے یا سر میں درد ہو تو وہ قسط ہندی کو لے کر پانی میں رگڑ کر اسے چٹا دے۔ (متفق علیہ )
جدید طبی تحقیق
طبی ماہرین کے مطابق قسط شیریں بنیا دی طور پر جرا ثیم کش بوٹی ہے ۔ جرا ثیم ا س کے عا دی نہیں ہوتے جبکہ دیگر جرا ثیم کش ادویا ت کے عادی ہو جا تے ہیں ۔ قسط شیریںجسم میں قوت مدا فعت بڑھا تی ہے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ وائرس کے حملے کا دورانیہ کم کردیتی ہے۔مثلاً زکام تین دن لازمی رہتا ہے۔ یہ اس کا دورانیہ کم کرکے ایک دن کردیتی ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر صبح وشام اس کا استعمال آپ کو وائرس اور امراض کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔ قسط شیریں کو کلونجی کے ساتھ ملا کر پیٹ کے ہر مرض کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹانسلز کا بہترین علاج
گھر میں چھوٹے بچوں کو عموماً بازاری چیزیں مثلاً ٹافیاں بسکٹ، چھالیہ، پاپڑ وغیرہ کھانے کی وجہ سے گلے جلدی خراب ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں بخار بھی ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب موسم تبدیل ہو رہا ہو یا سردموسم ہو تو بچے اس مرض کا تیزی سے شکار ہو جاتے ہیں۔ٹانسلز سے نجات کے لئے اور اس کے علاوہ وبائی امراض سے حفاظت کے لیے300 گرام خالص شہد میں 100 گرام قسط شیریں کا سفوف ملا لیں۔ اس آمیزے کو صبح و شام بڑوں کے لئے ایک چمچ اور بچوں کو آدھا آدھا چمچ چٹائیں۔ اگر بچے اپنی ماں کے دودھ پر ہیں تو یہ معجون بچوں کی والدہ کو پابندی سے استعمال کروائیں ان شاء اللہ ماں کے دودھ کی وجہ سے بچوں میں بھی اس دوا کا اثر لازمی آجائے گا جس سے وہ مختلف وبائی سے امراض سے محفوظ رہیں گے۔
گردوں میں سوزش
گردوں میں سوزش کے جراثیم منہ کے ذریعے ہی جاتے ہیں۔ گلا خراب ہو‘ ٹانسلز ہوں یا دانتوں میں انفیکشن ہو‘ آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔اس لئے گردوں کے سوزش‘ گلے اور دانوں میں انفیکشن سے نجات کے لئے ایک چھوٹا چمچ قسط شیریں کا سفوف ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ چند دن کے استعمال سے افاقہ ہو گا۔
پھوڑے پھنسیوں کا علاج
اگر کوئی زخم‘ پھوڑا‘ پھنسی‘ ٹھیک نہ ہورہا ہو یہ وہاں بھی قسط شیریں بھر پور اپنا اثر دکھاتی ہے۔صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ تین چائے والے چمچ استعمال کریں۔ پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ زخم بھرنے تک استعمال کریں۔ ایک ہفتہ میں زخم بھرجائے گا۔ ورنہ ایک ہفتہ مزید استعمال کریں‘ شفاء ملے گی‘ ان شاءاللہ۔
جسمانی امراض کے لئے شفائی تیل
ایک لیٹر عمدہ قسم کا زیتون کا تیل لے کر اس میں تین سو گرام قسط شیریں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیںکہ سفوف لال ہوجائے پھر اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چھان کر ڈراپرز بھر لیں‘ پھر پانچ پانچ قطرے صبح و شام ناک میں ٹپکائیں اور ناک کے ہر قسم کے امراض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اسی تیل کو ہر قسم کے کان درد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تیل بوقت ضرورت نہ صرف پھیپھڑوں کے امراض میں پیا جاسکتا ہے بلکہ جسمانی دردوں میں مالش کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فرمان حضرت زید بن ارقمؓحضرت زید بن ارقمؓ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ہم(صحابہؓ) ذات الجنب (پھیپھڑوں کی بیماری) کا علاج قسط اور زیتون کے تیل سے کریں (ترمذی) ایک اور روایت میں صحابی رسول ﷺ حضرت جابرؓ روایت ہے جس کا مفہوم ہے کہ اگر کسی کے گلے میں سوزش ہوجائے یا سر میں درد ہو تو وہ قسط ہندی کو لے کر پانی میں رگڑ کر اسے چٹا دے۔ (متفق علیہ )جدید طبی تحقیقطبی ماہرین کے مطابق قسط شیریں بنیا دی طور پر جرا ثیم کش بوٹی ہے ۔ جرا ثیم ا س کے عا دی نہیں ہوتے جبکہ دیگر جرا ثیم کش ادویا ت کے عادی ہو جا تے ہیں ۔ قسط شیریںجسم میں قوت مدا فعت بڑھا تی ہے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ وائرس کے حملے کا دورانیہ کم کردیتی ہے۔مثلاً زکام تین دن لازمی رہتا ہے۔ یہ اس کا دورانیہ کم کرکے ایک دن کردیتی ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر صبح وشام اس کا استعمال آپ کو وائرس اور امراض کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔ قسط شیریں کو کلونجی کے ساتھ ملا کر پیٹ کے ہر مرض کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔ٹانسلز کا بہترین علاجگھر میں چھوٹے بچوں کو عموماً بازاری چیزیں مثلاً ٹافیاں بسکٹ، چھالیہ، پاپڑ وغیرہ کھانے کی وجہ سے گلے جلدی خراب ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں بخار بھی ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب موسم تبدیل ہو رہا ہو یا سردموسم ہو تو بچے اس مرض کا تیزی سے شکار ہو جاتے ہیں۔ٹانسلز سے نجات کے لئے اور اس کے علاوہ وبائی امراض سے حفاظت کے لیے300 گرام خالص شہد میں 100 گرام قسط شیریں کا سفوف ملا لیں۔ اس آمیزے کو صبح و شام بڑوں کے لئے ایک چمچ اور بچوں کو آدھا آدھا چمچ چٹائیں۔ اگر بچے اپنی ماں کے دودھ پر ہیں تو یہ معجون بچوں کی والدہ کو پابندی سے استعمال کروائیں ان شاء اللہ ماں کے دودھ کی وجہ سے بچوں میں بھی اس دوا کا اثر لازمی آجائے گا جس سے وہ مختلف وبائی سے امراض سے محفوظ رہیں گے۔گردوں میں سوزشگردوں میں سوزش کے جراثیم منہ کے ذریعے ہی جاتے ہیں۔ گلا خراب ہو‘ ٹانسلز ہوں یا دانتوں میں انفیکشن ہو‘ آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔اس لئے گردوں کے سوزش‘ گلے اور دانوں میں انفیکشن سے نجات کے لئے ایک چھوٹا چمچ قسط شیریں کا سفوف ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ چند دن کے استعمال سے افاقہ ہو گا۔پھوڑے پھنسیوں کا علاج اگر کوئی زخم‘ پھوڑا‘ پھنسی‘ ٹھیک نہ ہورہا ہو یہ وہاں بھی قسط شیریں بھر پور اپنا اثر دکھاتی ہے۔صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ تین چائے والے چمچ استعمال کریں۔ پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ زخم بھرنے تک استعمال کریں۔ ایک ہفتہ میں زخم بھرجائے گا۔ ورنہ ایک ہفتہ مزید استعمال کریں‘ شفاء ملے گی‘ ان شاءاللہ۔جسمانی امراض کے لئے شفائی تیل ایک لیٹر عمدہ قسم کا زیتون کا تیل لے کر اس میں تین سو گرام قسط شیریں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیںکہ سفوف لال ہوجائے پھر اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چھان کر ڈراپرز بھر لیں‘ پھر پانچ پانچ قطرے صبح و شام ناک میں ٹپکائیں اور ناک کے ہر قسم کے امراض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اسی تیل کو ہر قسم کے کان درد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تیل بوقت ضرورت نہ صرف پھیپھڑوں کے امراض میں پیا جاسکتا ہے بلکہ جسمانی دردوں میں مالش کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں