Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جیل جانے میں خدا کی حکمت پوشیدہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

کسی بادشاہ کا وزیرشاکر تقدیر تھا‘ہر وقت ‘ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا تھا اور ہر ایک بُرے بھلے واقعہ پر یہ کہنے کا عادی تھا کہ ’’اسی میں بہتری ہوگی‘‘۔ ایک دفعہ کسی حادثہ کی صورت میں بادشاہ کی انگلی کٹ گئی، وزیر نے حسبِ عادت کہا،’’اسی میں بہتری ہوگی‘‘۔ بادشاہ کو وزیر کے اس بے محل فقرہ کے استعمال پر بہت زیادہ رنج ہوا‘اس نے ناراض ہو کر اس وزیر کو قیدخانہ بھجوانے کا حکم دے دیا۔ وزیر نے اس حکم کو سُن کر بھی وہی فقرہ دہرایاکہ ’’ اسی میں بہتری ہوگی‘‘۔ دوسرے روز بادشاہ شکار کے لئے جنگل میں نکلا‘ پہلے ہمیشہ وزیر اس کے ساتھ ہوتا تھا مگر آج بادشاہ سپاہیوں کے ساتھ گیا۔اس دوران ساتھ موجود سپاہیوں سے بچھڑ کر اکیلا جنگل میں دُور تک نکل گیا چونکہ راستہ معلوم نہ تھا،سفر کر کے تھک چکا تھا‘ ناچار ایک درخت کے نیچے آرام کرنے کیلئے لیٹ گیا۔ اتنے میں اچانک ایک شیرنمودار ہوا اور بادشاہ پر حملہ آور ہوا۔ بادشاہ نے سانس کھینچ لیا اور مردہ سا بن کر پڑا رہا۔ شیر زخمی انگلی کو سونگھ کر بادشاہ کو اس خیال سے چھوڑ گیا کہ یہ پہلے سے کسی جانور کا کھایا ہوا ہے۔ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ بادشاہ کے ہمراہی بھی تلاش کرتے کرتے وہاں آ گئے ۔انہوں نے دور گھنے جنگل میںتنہا بادشاہ کو صحیح سلامت پا کر سجدۂ شکر ادا کیا ۔انہوں نے سارا واقعہ سُن کر بادشاہ کی جان بچ جانے کو نہایت غنیمت اور خدا کی خاص رحمت خیال کیا۔ واپس آ کر بادشاہ نے وزیر کو قیدخانے سے طلب کر کے انعام سے مالامال کر دیا اور کہا کہ واقعی اگر کل میری انگلی نہ کٹتی تو آج وہ شیر مجھے ہرگز نہ چھوڑتا اور انگلی کا کٹ جانا واقعی بہت اچھا ہو۔ بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ تم نے قیدخانے کو جاتے وقت بھی’’ اسی میں بہتری ہوگی‘‘کہا تھا اس میں تم نےکیا مصلحت خیال کر کے یہ فقرہ کہا تھا؟ وزیر نے جواب دیا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو میں جیل میں قید کی بجائے لازمی طور پر شکار میں آپ کے ہمرکاب رہتا اور پھر شیر آپ کو چھوڑ کر مجھے کھا جاتا لیکن اس میرےقید ہونے میں بھی خدا کی حکمت پوشیدہ تھی جس وجہ سے میری جان بچ گئی۔ نتیجہ یہ کہ قدرت کا کوئی فعل خالی از حکمت نہیں ہوتا خواہ بظاہر کتنا ہی بُرا کیوں نہ ہو اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہوتی ہے جو بعض اوقات عام عقل انسانی میں نہیں سماتی۔ (حوالہـ :کتاب حکایات اولیاء کرامؒ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 635 reviews.