محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کی نسلوں‘ اور تسبیح خانہ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں فیض یاب ہوتی رہیں۔اللہ آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے‘ آمین!ہمارا گھرانہ مختلف بیماریوں کا شکار تھا‘ 2014ء میں عبقری سے تعارف ہوا تو عبقری دواخانہ کی ادویات استعمال کرنا شروع کیں جس سے الحمدللہ ہماری بیماریاں دور ہوئیں‘ جو دوا بھی استعمال کی اس سے نفع ہوا۔پھر عبقری رسالہ سے دیکھ کر مختلف وظائف آزمائے جس سے بہت سی مشکلات اور مسائل حل ہوئے۔آج قارئین کی خدمت میں ایسا عمل پیش کرنا چاہوں گی جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے عمرہ کی سعادت کے لئے غیبی اسباب عطا فرمائے۔ میں نے اس وظیفہ کو جاری رکھا جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اگلے سال حج کی سعادت بھی نصیب فرمائی۔میری خوشی کی انتہاء نہ تھی ‘حیران تھی کہ اتنی آسانی کے ساتھ یہ سعادتیں کیسے نصیب ہوئیں‘ اصل میں اس کی وجہ وہ عمل تھا جو میں نے عبقری میں پڑھا اور آپ نے بھی روحانی محفل میں اس کی اجازت عنایت فرمائی تھی۔نہایت آسان عمل ہے۔
اگر کسی کو عمرہ اور حج کی خواہش ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ صبح و شام ایک تسبیح تلبیہ لَبَّيْكَ، اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ کی پڑھیں۔میں نےجب سے عمل سنا تو اس عمل کو اپنا معمول بنا لیا۔اس کے علاوہ جب حج کی قرعہ اندازی کا وقت آیا تو میں نے درخواست جمع کروائی اور ساتھ سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا گیارہ بار ورد بھی کیا اور سورئہ والضحیٰ کا عمل ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ کرتی رہی جس کی ترتیب یہ کہ سورئہ والضحیٰ میں نو بار حرف’’ک‘‘ آیا ہے‘جب بھی ک پر پہنچیں تو 9 بار یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ان اعمال کی برکت سے غیبی مدد ہوئی اور پیسوں کا بھی آسانی سے انتظام ہو گیا اور خیرو عافیت کےساتھ حج کا مبارک فریضہ بھی ادا کیا۔
ہمارےایک عزیز رشتہ دار سے گزشتہ چار سال سے ناراضگی چل رہی تھی۔ان کی بیٹی کی شادی کی تاریخ پکی ہوچکی تھی‘ہم چاہتے تھے صلح ہو جائے تاکہ خوشی کے اس موقع پر شریک ہوں اور نفرتیں ختم ہو جائیں مگر وہ آمادہ نہ ہو پارہے تھے۔ انہی دنوں میں نے عبقری رسالہ سے ایک وظیفہ پڑھ کر جو لوگ ناراض تھے انہیں ہدیہ کرنا شروع کر دیا۔سالوں پرانی ناراضگی دو ہفتوں میں ختم ہو گئی۔وہ خود چل کر صلح کے لئے ہمارے گھر آئے اور ہمیں شادی کی دعوت بھی دی جس میں سب گھر والوں نے خوشی خوشی شرکت کی‘ا ب الحمدللہ تمام عداوتیں ختم ہو چکی ہیں اور ایک دوسرے کے گھرآنا جانا شروع کر دیا ہے۔عمل یہ ہے : اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر مطلوبہ شخص کو وقفہ وقفہ سے ہدیہ کرنا شروع کردیں ‘جلد ہی مقصد حاصل ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں